ایک آدمی عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس آ کر کہنے لگا کہ مجھے کچھ نصیحت فرمائیے آپ نے فرمایا میں تجھے چھ باتوں کی تاکید کی تاکید کرتا ہوں:
ایک ان چیزوں کے متعلق قلبی یقین پیدا کرنا جن کے ضامن اللہ تعالی ہو چکے ہیں
دوسرے یہ کہ فرائض کو ان کے وقت پر ادا کرنا
تیسری یہ کہ زبان کو اللہ تعالی کے ذکر سے تر رکھنا
چوتھی یہ کہ شیطان کی موافقت نہ کرنا کیونکہ وہ مخلوق سے حسد کرتا ہے
پانچویں یہ کہ دنیا کو آباد نہ کرنا یہ تیری آخرت برباد کر دے گی گی
چھٹی بات یہ ہے کہ مسلمان کے لئے ہمیشہ ہمدرد اور خیر خواہ رہنا
تنبیہ الغافلین
باب ذخیرہ اندوزی
صفحہ 239