back to top



رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہونے کو ہے۔مسلمان اس مہینے میں ۱۲ سے ۱۴ گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں۔ روزے کے دوران اکژ لوگوں کو خالی پیٹ میں گیس کی شکایت ہو جاتی ہے۔ گیس اور پیٹ کی دوسری تکالیف سے بچنے کے لیے کچھ طریقے درج کیے جا رہے ہیں۔روزہ افطار کرنے کے بعد کچھ غذاؤں کے استعمال سے پیٹ کے مختلف مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

 

رمضان کے علاوہ بھی اگر آپ پیٹ کی ان تکلیفوں کا شکار ہیں تو یہ چیزیں آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوں گی۔

معدے کی تیزابیت

معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے افطار میں تربوز ، خربوزہ، پپیتہ اور گرما زیادہ کھائیں۔ ان سے معدے اور آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔ سحری اور افطارمیں انجیر کا استعمال کریں۔ دہی یا دودھ میں پانی ملا کر استعمال کرنے سے بھی تیزابیت دور ہوتی ہے۔ سالن میں لیموں ڈال کر کھائیں۔ یہ بھی ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ تیزابیت دور کرنے کے لیے ایک کپ دودھ میں چار کپ پانی ملا کر وقفے وقفے سے استعمال کریں۔

احتیاط

گائے اور بھینس کا گوشت، کلیجی ، مکھن ، بیکری آئٹم اور میدے سے بنی اشیاء سے پرہیز کریں۔ کھانے کے فوراََ بعد نہ سوئیں اور نہ ہی بہت زیادہ مشقت کا کام کریں ۔ مصالحے دار مرغن کھانوں اور سوفٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔

گیس

▪۔ گیس سے نجات حاصل کرنے کے لیے اسٹرابیری کھائیں ۔ گیس کی وجہ سے ہونے والے پیٹ کے درد میں ۴ سے ۶ اسٹرابیری کھانے سے فوری آرام آئے گا۔

▪گیس کے درد سے فوری آرام کے لیے ایک چائے کا چمچ کھانے کا سوڈا ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر پیےئیں۔ فوری آرام آئے گا۔اسے ذائقے دار بنانے کے لیے آدھا لیموں نچوڑ لیں اور چٹکی بھر نمک ڈال لیں۔

۔ ▪سحر اور افطار میں عام چائے کے بجائے گرین ٹی کا استعمال کریں۔

▪۔ چکنی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔

قبض

رمضان میں پانی کم پینے کی وجہ سے آنتوں میں خشکی ہو جاتی ہے جو قبض کا سبب بنتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ افطار سے سحر کے درمیان کم از کم آٹھ گلاس پانی پیا جائے۔ تیل والی اور مصالحے دار غذا کے بجائے شوربہ کا استعمال کریں۔ پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔ ریشے دار غذاؤں کا استعمال کریں جس میں بھوسی والا آٹا ، جو کا دلیہ ، کیلا ، سیب وغیرہ قبض ختم کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ افطار و سحر میں کھجور کھانا بھی قبض میں مفید ہے۔

بد ہضمی

رمضان کے مہینے میں بہت سے لوگ بدہضمی کی شکایت کرتے ہیں کیونکہ ۱۳،۱۴ گھنٹے بھوکا رہنے کے بعد افطار اور سحر میں بہت زیادہ یا مضر صحت کھانا کھا لیتے ہیں۔ جو بدہضمی کا باعث بنتے ہیں۔

جس کی وجہ سے پیٹ کے اوپری حصے میں درد، الٹی یا متلی محسوس ہونا ، بھوک کا ختم ہو جاناشامل ہیں۔

 *ان تکالیف سے بچنے کے لیے*

۔ دیر سے ہضم ہونے والی غذا کھائیں۔ خاص طور پر فائبر والی غذا جو دن بھر جسم کو توانائی دیتی ہے۔

۔ کم از کم ایک کپ پھل کھائیں۔

۔ سحری میں کم از کم ایک چمچ دہی ضرور کھائیں۔ دو یا تین کھجوروں سے افطار کریں جو توانائی کا فوری ذریعہ ہے۔

۔ اچھی طرح چبا کر کھانا کھائیں۔ اور سوچ سمجھ کر کھائیں ۔ اچھی طرح چبا کر کھانا ناصرف ہاضمے میں مدد دیتا ہے بلکہ کم کھانے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

۔拏 دودھ پیئیں ۔ یہ پروٹین اور کلشئم کا بہترین ذریعہ ہے۔

۔ زیادہ مقدار میں پانی پیئیں۔

۔綾 جلدی ہضم ہونے والی غذائیں نہ کھائیں۔

۔✨ حد سے زیادہ نہ کھائیں۔

۔ ایسی غذا جس میں شکر کی مقدار زیادہ ہو ، کھانے سے پرہیز کریں۔

۔ کم نمک والی غذا کھائیں ۔ اس سے دن میں پیاس کم لگے گی۔

۔☕ چائے ، کافی اور کولا ڈرنک سحر و افطار میں نہ لیں۔

۔ افطار کے فوراََ بعد سونے سے گریز کریں

گالی ‏اور ‏وضو

کیا گالی دینے سے وضو جاتا رہتا ہے یا نہیں  گالی دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ فحش بات کرنے کے بعد وضو کرلینا مستحب...

Hadith: This hadith can fix millions of social, professional & family issues

  Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah) Volumn 007, Book 062, Hadith Number 074. -----------------------------------------...

Hadith: Kindness to Animals

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات...

Sneezing and Yawning

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa...

اپنے اوپر حرام کر لینے کی قسم کا کفارہ

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ...

Allah’s Name: Al-Hayy

Meaning : The Alive. In Quran : “And...

Hadith: Wife Spending from Home Meals

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

کیا آپ اپنے بچوں کا احترام کرتے ہیں؟

 ​ کیا آپ اپنے بچوں کا احترام کرتے ہیں؟ ڈاکٹر خالد...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ...

جنت ‏کی ‏نہریں ‏

احوال اس جنت کے جس کا وعدہ متقیوں سے...

متعلقہ مضامین

ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ

ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻝ ﮐﺮ رﻭﮈ ﭘﺮ ﭼﻼ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ کہﺍﯾﮏ ﺑﺎبا ﻧﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﺵ ﭘﺮ ﺭﮔﮍ...

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

مائیں دوائی سے کہاں ٹھیک ہوتی ہیں بابوجی

​ ہائی سٹریٹ ساہیوال پر موٹر سائیکل کو پنکچر لگواتے ہوئے میں فیصلہ کر چکا تھا کہ اس ہفتے بھی اپنے گھر واپس کبیروالا...