back to top

ہوٹل میں ایک سیاح داخل ہوا

ایک قصبے کے ہوٹل میں ایک سیاح داخل ہوا اور مالک سے اسکے ہوٹل کا بہترین کمرہ دکھانے کو کہا. مالک نے اسے بہترین کمرہ کی چابی اور کمرہ دیکھنے کی اجازت دے دی. سیاح نے کاؤنٹر پر ایک سو ڈالر کا نوٹ بطور ایڈوانس رکھا اور کمرہ دیکھنے چلا گیا.

اسی وقت قصبے کا قصاب ہوٹل کے مالک سے گوشت کی رقم لینے آیا. ہوٹل کے مالک نے وہی سو ڈالر کا نوٹ اٹھا کر قصاب کو دے دیا کیونکہ اسے یقین تھا کہ سیاح کو کمرہ پسند آجائے گا.

قصاب نے وہ سو ڈالر کا نوٹ فورا اپنے جانور سپلائی کرنے والے کو دے دیا. جانور سپلائی والا ایک ڈاکٹر کا مقروض تھا جس سے وہ علاج کروا رہا تھا اس نے وہ نوٹ ڈاکٹر کو دے دیا. ڈاکٹر کافی دنوں سے اسی ہوٹل کے ایک کمرے میں مقیم تھا اس لئے اس نے وہی سو ڈالر کا نوٹ ہوٹل کے مالک کو ادا کردیا.

وہ سو ڈالر کا نوٹ کاؤنٹر پر ہی پڑا تھا کہ کمرہ پسند کرنے کے لئے سیڑھیاں چڑھ کر کیا ہوا متوقع گاہک واپس آگیا اور ہوٹل کے مالک کو بتایا کہ مجھے کمرہ پسند نہیں آیا. یہ کہہ کر اس نے اپنا سو ڈالر کا نوٹ اٹھایا اور چلا گیا !!!

اکنامک کی اس کہانی میں نہ کسی نے کچھ کمایا اور نہ کسی نے کچھ خرچ کیا. لیکن جس قصبے میں سیاح نوٹ لے کر آیا تھا اس قصبے کے کتنے ہی لوگ قرض سے فارغ ہوگئے.

حاصل مطالعہ ….

پیسے کو گھماؤ ! نہ کہ اس پر سانپ بن کر بیٹھ جاؤ کہ اسی میں عوام الناس کی فلاح ہے.

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Ramazan is on its way – Are You Ready?

Success in whatever we do depends on how clear...

قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ

*مسئلہ #023* *قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ* سوال: قضا نمازیں کس...

ایک آدمی کو اعتراض کرنے کی بہت عادت تھی

ایک آدمی کو اعتراض کرنے کی بہت عادت تھی...

Are You Quarrelsome?

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn 003, Book...

کیا گاڑی کا انجن ٹھیک ہے ؟

جب بھی کوئی گاڑی خریدتا ہے تو اس کا...

Hadith: Are You A Living Person?

Sahih Al Bukhari - Book of Invocations Volumn 008,...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے