ایک مومن کے لیے یہی مناسب ہے کہ وہ اپنے بھائی کے فضل کی اپنے لیے خواہش نہ کرے بلکہ اللہ تعالی سے درخواست کرے کہ وہ اسے بھی اسی طرح کا فضل عطا فرمائیں – ہر مسلمان پر واجب ہے کہ حسد سے اپنی حفاظت کرے کیونکہ حاسد اللہ تعالی کے فیصلے کا مخالف ہے اور ہر خیرخواہ اللہ کے فیصلے پر راضی ہے – نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دین ہمدردی اور خیر خواہی کا نام ہے تو مناسب ہے کہ مسلمان اللہ تعالی کے فیصلے پر راضی اور تمام مسلمانوں کا خیر خواہ ہو اور حاسد نہ بنے –
تنبیہ الغافلین
باب حسد
صفحہ 223