back to top

مخلص اور محنتی  لوگوں کو کیسے برباد کیا جاتا ہے؟

ہر آفس کی کہانی

  ایک *چھوٹی سی چیونٹی* کی کہانی سنیں ، جو ہر روز صبح سویرے اپنے کام پر جاتی تھی اور فورا ہی اپنا کام شروع کر دیتی تھی۔۔۔۔۔

چیونٹی بہت محنت سے کام کرتی تھی، اسکی پروڈکشن بھی بہت زیادہ تھی اور وہ اپنے کام سے خوش بھی تھی۔۔۔۔۔

جنگل کا بادشاہ *شیر* چیونٹی کے کام سے بہت حیران تھا، کیونکہ وہ بغیر کسی آفیسر کے کام کرتی تھی۔۔۔۔۔

شیر نے سوچا اگر چیونٹی بغیر کسی آفیسر کے، اتنی زیادہ پیداوار حاصل کررہی ہے تواگر وہ کسی آفیسرکی ماتحتی میں کام کرے تو اس کی پروڈکشن اس سے کئی گنا زیادہ ہوجائے گی۔۔۔۔۔

اس لیئے شیر نے ایک *لال بیگ* کو جو کہ آفس کا تجربہ رکھتا تھا اور رپورٹ لکھنے میں بہت مشہور تھا، چیونٹی پر آفیسر کے عنوان سے تعینات کر دیا۔۔۔۔۔

لال بیگ نے چیونٹی پر کنٹرول رکھنے کی خاطر، کام کی جگہ پر  اسکے آنے اور جانے کے وقت کو نوٹ کرنے والا ایک بورڈ لگا دیا۔۔۔۔

لال بیگ کو ایک اور مددگار کی ضرورت تھی جو کہ رپورٹس کو ٹائپ کرے، اس لیئے لال بیگ نے اس کام کےلیئے اور ٹیلیفونز کے جواب دینے نیز فائلوں کو آرکائیوز کرنے کےلیئے ایک *مکڑی* کو تعینات کر دیا۔۔۔۔۔

شیر، لال بیگ کے کام سے خوش تھا۔


شیر نے اس سے کہا کہ ایک گراف بنائے جسمیں چیونٹی کی بڑھتی ہوئی پروڈکشن کی شرح درج ہو، جس کو میں جنگل کے باقی دوستوں کے سامنے پیش کروں۔۔۔۔۔

لال بیگ نے اس کام کےلیئے ایک عدد کمپیوٹر اور پرنٹر خریدا، اور اس نے اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کےلیئے ایک عدد *مکھی* کو بھی ہائر کر لیا۔۔۔۔۔

چیونٹی جو کہ کبھی  بہت پر سکون ہو کر اپنا کام کرتی تھی، اب آئے روز کی میٹنگز اور کاغذی کاروائی میں اسکا ٹایم ضایع ہونے لگا ، جس نے اس کے اندر بیزاری پیدا ہونے لگی۔۔۔۔۔۔

شیر اس نتیجے پر پہنچا کہ ایک داخلی آفیسر تعینات کرے، جو اس جگہ نظارت کرے، جہاں چیونٹی کام کرتی تھی اور یہ پوسٹ ایک *ٹڈی* کو دے دی گئ
ٹڈی نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ اپنے کام کرنے کی جگہ لیئے ایک کارپٹ اور ایک کرسی خریدی۔۔۔۔۔

اسی طرح ٹڈی کو اپنے کام کےلیئے ایک کمپیوٹر اور ہیلپر کی ضرورت تھی جو کہ اس نے سابقہ جاب والی  جگہ سے منگوا لئے تاکہ بجٹ کی ترتیب اور منیجمنٹ کا کام آسانی سے انجام دے سکے۔۔


جس ماحول میں چیونٹی کام کر رہی تھی اب جذبات  سے خالی ہوچکا تھا،اب اس میں کوئی جوش و خروش باقی نہیں رہا تھا۔ اب کوئی بھی ہنسی خوشی نہیں رہتا تھا بلکہ سب غمگین تھے۔۔۔۔۔

جب یہ رپورٹس شیر تک پہنچیں کہ چیونٹی کی پیداوار میں پہلے کی نسبت خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔۔۔۔۔

تو  شیر نے ایک اچھی پرسنیلٹی والے *الو* کو اپنا مشیر بنایا اور اسکو حکم دیا کہ وہ پروڈکشن میں کمی کی وجوہات کا پتہ لگائے ، اور ان وجوہات کا کوئی راہ حل بتائے۔۔۔۔۔

الو نے اس کام میں تین مہینے لگائے اور کئی جلدوں پر مشتمل ایک رپورٹ تیار کی، اور اس نتیجے پر پہنچا کہ، مشکلات کی اصل وجہ،  ورکرز کی زیادہ تعداد ہے۔۔۔۔۔

لہذا ورکرز کی تعداد کو کم کیا جائے ۔


اس بناء پر شیر نے حکم دیا کہ چیونٹی کو نوکری سے نکال دیا جائے، کیونکہ چیونٹی میں اب کام کرنے کا جذبہ باقی نہیں رہا۔۔

Why are dogs considered najis?

  In the name of Allah, We praise Him, seek His help and ask for His forgiveness. Whoever Allah guides none can misguide,...

Hadith: Who is the most hated person?

Narrated 'Aisha (Radi-Allahu 'anha): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa Sallam) said, "The most hated person in the sight...

Hadith: about prophet Moses

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

پردہ کے بارے میں

سورہ النور آیت نمبر 31   وَ قُلۡ  لِّلۡمُؤۡمِنٰتِ یَغۡضُضۡنَ مِنۡ...

بہترین بات: تقوی اور پرھیزگاری کا راز

حضرت خواجہ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ سے کسی...

Hadith: Rushing for Friday prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Friday Prayer ...

Hadith: Spend and I shall spend on you

Volume 7, Book 64, Number 264 : Narrated by...

اے رحمان و رحیم تجھ سے بہتر کوئی مدد گار نہیں

اے رحمان و رحیم! تو میری مدد فرما. تجھ...

سگریٹ نوشی کے بعد وضو

سگریٹ نوشی کے بعد وضو باقی رہتا ہے؟؟اگر تلاوت...

Hadith: Prayers forbidden at these times

Sahih Al Bukhari - Book of Times Of The...

Hadith: These Earnings Are Forbidden (Haraam)

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine...

متعلقہ مضامین

ﭼﻮﺭ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ

*ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺭ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ* ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ جاگﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﭼﻮﺭ ﻧﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻟﯿﭩﮯ ﻟﯿﭩﮯ ﺑﻮﻟﯽ , ﯾﻘﯿﻨﺎً ﺣﺎﻻﺕ...

وہ رستے میں گر پڑا اور اسکے کپڑے خراب ہوگئے

ایک آدمی فجر کی نماز کیلئے بیدار ہوا، تیار ہوکر مسجد کی جانب روانہ ہوا مگر تھوڑی ہی دور جاکر وہ رستے میں گر...

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر...

چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر

بھائی۔ ۔ ۔ وہ چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر ہے؟ انہوں نے آتے ہی دکاندار سے سوال کیا تھا، جو اسوقت ہمارے لئے کالی مرچ تول...