Home دعا یا الله – ہمیشہ مجھ سے راضی رہنا

یا الله – ہمیشہ مجھ سے راضی رہنا

0
7

*یا الله یا رحمن یا حیی یا قیوم یا ذوالجلال والاکرام یا رب*

*ہمیشہ مجھ سے راضی رہنا اور مجھے ایسے کاموں کی توفیق دے جو تجھے راضی کریں اور مجھے اپنے پسندیدہ بندوں میں بنا۔*

*✨۲یاالله میرے گناہ معاف کر دے اور مجھے ایسے کاموں کی توفیق دے جو میرے اعمال نامہ میں سے ان گناہوں کو مٹا دیں*

*✨۳ یا الله مجھے صراط المستقیم، قرآن و سنت کا راستہ عطا فرما*

*✨۴ یا الله مجھے اور میرے گھر والوں کو دین پر استقامت دے اور ہمیں گمراہ ہونے سے بچا*

*✨۵ یا الله میرے اور میرے گھر والوں کے لئے ہمیشہ کے لئے حلال رزق کے دروازے کھول دے*

*✨۶ یا الله میرے اخلاق رسول اللہﷺ کے اخلاق کی طرح خوبصورت بنا دے*

*✨۷ یا الله بولنے،عمل کرنے اور معاملات میں میرے اخلاق بہترین بنا دے*

*✨۸ یا الله مجھے اور میرے شوہر کو بار بار حج اور عمرہ کے لئے بلا،روزی کے راستے ہمارے لئے کھول اور ہر مرحلے میں آسانی عطا فرما*

*✨۹ یا الله اپنی محبت کو میرے لئے میری زندگی میں ہر چیز اور ہر انسان سے زیادہ کر دے*

*✨۱۰ یا الله مجھے ہدایت دے کہ میں ان لوگوں اور عملوں سے محبت کروں جن سے تو محبت کرتا ہے*

*✨۱۱ یا الله میرے دل کو ان باتوں سے آزاد کر دے کہ لوگ کیا کہتے اور کیا سوچتے ہیں مجھے لوگوں کے رویوں سے بے نیاز کر دے*

*✨۱۲یا الله مجھے ان لوگوں میں سے کر دے جو دوسروں کے لئے فائدہ مند ہیں اور جو اپنے علم اور عمل کی وجہ اچھے نقش قدم چھوڑ جاتے ہیں*

*✨۱۳ یا الله میری ساری صلاحتیں اپنے دین کی خدمت میں استعمال کرا اور مجھے دنیاوی معاملات میں ضائع ہونے سے بچانا*

*✨۱۴ یا الله مجھے اور میرے گھر والوں کو صحت عطا فرما اور اپنی عافیت میں رکھ*

*✨۱۵ یا الله میرے گھر کو متقین،صابرین،اور محسنین کا گھر بنا دے*

*✨۱۶ یا الله میرے والدین کو صحت اور خوشیوں سے نواز ان کو صابر و شاکر بنا اور ان کو ہر قسم کی برائی اور مایوسی سے بچا*  

*✨۱۸یاالله مجھے اپنے والدین اور استادوں کی خدمت کرنے کے بہترین مواقع عطا فرما*

*✨۱9یاالله میرے والدین کی معفرت فرما ان کے درجات بلند فرما انکو جنت الفردوس عطا فرما*

*✨۲۰یاالله میرے شوہر اور گھر والوں کو  ہمیشہ دین کے کاموں میں میرا مددگار بنانا*

*✨۲۱یاالله ہمارے گھر والوں کے دل نرم کر اور جو تجھ سے دور ہیں ان کو ہدایت عطا فرما*

*✨۲۲یاالله میرے رزق میں برکت اور وسعت عطا فرما*

*✨۲۳یاالله مجھے ایمان اور اسلام کی حالت میں شہادت کی موت نصیب فرمانا*

*✨۲۴یاالله قرآن کو میرے دل کی بہار بنا اس کا حفظ کرنا میرے لئے آسان بنا اور مجھے قرآن کو خوبصورت انداز میں پڑھنے کی قابلیت عطا فرما*

*✨۲۵یاالله میری زندگی کو قرآن اور رسول اللہﷺ کی سنت کے مطابق ڈھال دے*

*✨۲۶یاالله مجھے رسول اللہﷺ کی سنتوں کو زندہ کرنے والا بنا اور اللہ کے بعد ان سے سب سے زیادہ محبت کرنے والا بنا*

*✨۲۷یاالله جو کچھ میں نے سیکھا ہے وہ میرے عمل کا حصہ بن جائے اور اچھے اعمال کرنے میں مجھے استقامت نصیب فرما*

*✨۲۸یاالله مجھے الله کی خاطر لوگوں سے محبت کرنے والا اور لوگوں کو اللہ سے جوڑنے کا ذریعہ بنا*

*✨۲۹یاالله میری زندگی سے ہر قسم کا جھوٹ،ریا، اور غیبت نکال دے اور میرے دل میں ان چیزوں کی نفرت ڈال دے*

*✨۳۰یاالله مجھے ہمت و حوصلہ دے کہ میں اللہ کے حقوق ااور بندوں کے حقوق محسنوں کی طرح ادا کروں*

*✨۳۱یاالله مجھے میرے گھر والوں،بچوں،شاگردوں اور ہر ایک کے لئے اچھا نمونہ بنا*

*✨۳۲یاالله مجھے دین،دنیا اور آخرت کی ہر خیر نصیب فرما*

*✨۳۳یاالله مجھے توفیق دے کہ بہترین نماز قائم کروں جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنے*

*✨۳۴یاالله  چھٹے ہوئے روزوں کو مکمل کرنا آسان کر دے*

*✨۳۵یاالله مجھے مسنون روزوں میں،پیر اور جمعرات کے روزے اور ایام بیض کے روزوں میں مستقل مزاجی عطا فرما*

*✨۳۶یاالله مجھے ایسے اچھے اعمال کی توفیق دے جس سے قیامت کے دن تیرا سایہ نصیب ہو*

*✨۳۷یاالله میرے صدقات قبول فرما اور قیامت کے دن انہیں میرے لئے  سایہ بنا*

*✨۳۸یاالله  اپنے دین کے بہترین کام کے لئے مجھے چن لے*

*✨۳۹یاالله مجھے ان لوگوں میں کر جن کو اپنے رب کا دیدار نصیب ہو*

*✨۴۰یاالله مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنے دین کی خدمت کے لئے چن لے*

*✨۴۱یاالله  مجھے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمانا*

*✨۴۲یاالله  مجھے رسول اللہﷺ کی صحبت نصیب فرمانا*

*✨۴۳یاالله  میرے دل کو ہر قسم کے کینہ اور منافقت سے پاک کر دے*

*✨۴۴یاالله میری نیت کو ہمیشہ کے لئےاپنے لئے خالص کر دے*

*✨۴۵یاالله یا الله مجھے بغیر حساب کتاب اور سوال جواب کے جنت میں  داخل  کر دے*

        *爐 “امین ثّم امین”*



NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here