دنیا میں سینکڑوں میں پیغمبر ہوئے شہید
اصحاب و تابعین بھی اکثر ہوئے شہید
فا ر و ق جیسے مرد قلندر ہوئے شہید
عثمان ِ جیسے صبر کے پیکر ہوئے شہید
حمزہ خدا کے شیر وہ دلبر ہوئے شہید
پد ر ِ حسین فا تح ِ خیبر ہوئے شہید
لوگو تو پھر حسین کا ماتم ہی کیوں کریں
ان کے حسن کبیر ِ برا در ہوئے شہید
اسلام میں نہیں ہے کوئی غم شہید کا
کرتے نہیں ہم اس لئے ماتم شہید کا
خوش ہیں شہید خلد کے حور و قصور میں
لطف و عطاء میں دآئمی چین و سرور میں
ہو کے وہ سرخرو گئے رب کے حضور میں
دنیا کی تیرگی سے وہ پہنچے ہیں نور میں
شہد ائے کر بلا کے تم ماتم کے نام پر
کیوں پڑ گئے ہو دوستو فسق و فجور میں
سوچا ہے کچھ حسین سے آگے مزید کا
اسلام میں نہیں ہے کوئی غم شہید کا
معیار حق ہے پیکر ِ صدق و صفا حسین
محبوب کبر یا کا تھا وہ لا ڈ لا حسین
یکتا تھا بندگی میں بھی وہ پارسا حسین
سر ِ دار بھی قرآن جو پڑھتا رہا حسین
تن من کٹایا غیر کے آ گے نہ وہ جھکا
دکھلا گیا جہان میں اپنی و فا حسین
ذکرِ ِ حسین کر نہ کہ چر چا یز ید کا
اسلام میں کہیں نہیں ماتم شہید کا
آنکھوں کا نور دل کا وہ چین و قرار ہے
کیسا غضب جوان ِ ہے کیا شہسوار ہے
لختِ جگر بتو ل ہے ابن ِ کرار ہے
پیا رے نبئ ِ پاک کا یہ رشتد ار ہے
دشمن کے آ گے تیغِ کی اک تیز دھار ہے
صف دوستاں میں مہر و محبت ہے پیارہے
حب حسین دو ستو ایماں کی ہے دلیل
بغض حسین کفر ہے اللہ کی مار ہے
ایمان ہے ندیم یہ ہر اک سعید کا
اسلام میں نہیں ہے کوئی غم شہید کا
مشکل میں کام آ نہ سکیں جو حسین کے
مشکل کشا جو بن نہ سکیں نور عین کے
کچھ بھی نہ کام آسکیں جودل کےچین کے
کیا مسئلے وہ حل کریں ہر عین و غین کے
مشکل کشا تو اک فقط ربّ ِ کریم ہے
مشکل کشا نہیں بشر کوئی اپنے فین کے
احساس کچھ نہیں تمہیں جرم شدید کا
اسلام میں نہیں ہے کوئی غم شہید کا
قطرہ ابھی زمیں پہ لہو کا نہیں گرا
خنجر کی نوک کا مزہ اب تک نہیں چکھا
حصہ جسم کا اب تلک کوئی نہیں کٹا
ہر اک گناہ شہید کا بس معاف ہو گیا
ملتی ہے زندگی وہاں ہر اک شہید کو
ہوتا ہے اس گھڑی انہیں دیدار حق عطا
ان کے لئے یہ وقت ہے اللہ کی دید کا
فی الوا قعی شہید کا یہ دن عید کا
اس واسطے شہید کا کچھ غم نہ تم کرو
امن و سکون سے رہو لڑ کر نہ تم مرو
فتنہ، فساد مت کرو آپس میں مت لڑو
یارانِ مصطفیٰ کی شکایت میں مت پڑو
بغض و عناد رکھ کے نہ کڑ کڑ کے تم سڑو
کچھ قبر و آخرت کے لئے بھی کیا کرو
دوزخ کا تمہیں خوف نہ کچھ ڈر وعید کا
اسلام میں نہیں ہے کوئی غم شہید کا