ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا ۔ بڑھاپے نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ کھانا نگلنا دشوار ہو گیا پھر ایک دن اچانک نوبت یہاں تک آ گئی کہ کھانا نگلنا ممکن ہی نہ رہا ۔
بوڑھے شخص کو اس کے بچوں نے اسپتال میں داخل کر دیا ۔ ڈاکٹروں نے ایمرجنسی آپریشن کا مشورہ دیا ۔ آپریشن کامیاب رہا –
اکاونٹنٹ نے بوڑھے شخص کو …اسپتال کا بل تھما دیا جس میں آپریشن سے لے کر اس کے اسپتال میں قیام تک کے سارے اخراجات موجود تھے ۔
بل دیکھ کر بوڑھا شخص رونے لگا۔ اکاونٹینٹ یہ دیکھ کر جلدی جلدی اپنے افسر کے پاس گیا اور اسے بوڑھے شخص کے رونے کا قصہ سنایا۔
افسر اسی وقت بوڑھے کے پاس پہنچا اور کہا کہ اگر بل دینا آپ کے بس میں نہیں ہے تو ہم اس کا کوئی اور انتظام کر سکتے ہیں ۔ بوڑھے شخص نے کہا کہ میرے چار بیٹے ہیں اور یہ بل دینا میرے لیئے کوئی بڑی بات نہیں۔ میں اس لیئے نہیں رویا کہ میں بل ادا نہیں کر سکت
ا بلکہ میں اس لیئے رو رہا ہوں کہ….!
“میرے رب نے مجھے 70 سال کھلایا لیکن آج تک میرے ہاتھ میں بل نہیں تھمایا -“
ذرا سوچئے اور ہر سانس کے ساتھ الحمد للہ کہنے کو اپنی عادت بنا لیجئے…
الله اپنا شکر ادا کرنے والے بندے کو پسند کرتا ہے !
وَإِن تَعُدّوا نِعمَتَ اللَّهِ لا تُحصوها ۗ ( سورۃ ابراہیم 34 )
“اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو (تو) پورا شمار نہ کر سکو گے.”