اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
میں اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں
اے پاک پروردگار
ہمارے تمام گُناہوں کو معاف فرما .
ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے.
ہمیں اطمینان قلب کی دولت سے مالا مال فرما اور اپنی نعمتیں ہمارےاعمال کےحساب سےنهیں بلکہ اپنی رحمتوں کےحساب سے عطافرما.
یااللہ ہم تیری رضا میں راضی ھیں، ھمیں اسی پر قائم رکھ. الله رب العزت ہمارے عیب، دانستہ و نادانستہ گناہ، کوتاہیاں کو معاف فرماتے ہُوۓ ہم پر اپنا کرم فرما۔ ہماری مشکلیں، پریشانیاں آسان فرما۔ ہم سب کے لیۓ آسانیاں فرما، اور ہمیں آسانیاں بانٹنے کی ہمت اور توفیق عطا فرما. یارب ہماری سب نیک دعائیں و حاجات اپنی شان کے مطابق قبول فرما.
آمین یارب العالمین ۔
Date: