back to top

 

 

ایک با حجاب خاتون میٹرو میں سوار ہوئی۔ دروازے سے گزرتے ہوئے اس کی چادر ایک جگہ اٹک گئی جس سے خاتون

 لڑکھڑائی۔ ایک خاتون جس نے نامناسب اور تنگ لباس پہنا ہوا تھا چيخ کر بولی يہ کيا کر رہی ہو اور کیسا لباس پہنا ہوا ہے، اس گرمی میں؟ میٹرو میں بيٹھے بقیہ افراد بھی متوجہ ہوئے لیکن اس باحجاب خاتون نے جلدی سے خود کو سمیٹا اور اسی خاتون کے ساتھ جا کر بيٹھ گئی۔ جب میٹرو چل پڑی تو اس باحجاب خاتون نے اس خاتون کو کان میں کہا کہ يہ چادر میں نے تمہاری خاطر پہن رکھی ہے۔ يہ سن کر اس خاتون نے کہا کہ ميری خاطر؟ میں نے تمہیں کب کہا کہ میری خاطر تم چادر پہنو اور اس گرمی میں پسینے سے شرابور ہو؟

اس نے کہا بالکل! میں نے يہ لباس تمہاری خاطر پہنا ہے، تاکہ اگر ایک دن تمہارا شوہر کہ جس نے تم سے نکاح کیا ہے اور عہد کیا ہے کہ وہ تمہارے علاوہ کسی اور خاتون کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھے گا کبھی تم سے بے وفائی نہ کرے اور میری طرف متوجہ نہ ہو۔ کبھی میرے حسن کی طرف مائل ہو کر اس کا دل تم سے اچاٹ نہ ہو اور تمہاری ازدواجی زندگی خراب نہ ہو، اس کی توجہ فقط تمہاری ذات تک محدود رہے۔ اس لئے ميں نے اپنے اوپر سختی کر کے تمہارے گھر کو محفوظ کیا ہوا ہے، میں گرمی کی شدت میں بھی اپنے جسم کی نمائش نہیں کرتی۔ تاکہ کوئی مرد اپنے گھر کی خواتین سے خیانت نہ کرے۔

اور يہ مت بھولو کہ میں بھی تمہاری طرح عورت ہوں، میرا بھی ایک شوہر ہے، جس سے میں خیانت نہيں کرنا چاہتی۔ کیونکہ میری نظر میں مجھ پر فقط میرے شوہر کا حق ہے اور میں اس حق میں خیانت نہیں کروں گی۔ اگر اس عہد میں وفا کرتی ہوں تو میرا شوہر بھی مجھ سے کبھی خیانت نہیں کرے گا اور کسی خاتون کی جانب نظریں اٹھا کر نہیں دیکھے گا۔ لیکن تم جیسی عورتوں نے کہ جن کے گھروں کی حفاظت ہم اپنے حجاب سے کرتی ہیں، اپنے جسموں کی نمائش کر کے مردوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں اور اپنے حسن کی طرف لبھاتی ہیں، مردوں کی ایک ایک نظر کی بھیک مانگتی ہیں اب تم بتاؤ اعتراض مجھ پر کرنا چاہیئے يا مجھے تم پر؟؟؟

يہ سن کر وہ خاتون شرمندہ ہوئی اور اس نے کہا کہ کبھی میں نے اس معاملے کو اس زاویئے سے نہیں ديکھا تھا۔

اس حقیقت کو مغربی خاتون سمجھ چکی ہے اور وہ حجاب جیسی نعمت کو ترک کر کے اسلام کی طرف مائل ہو رہی ہے، مغرب میں خاندانی نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ مرد کو عورت پر اعتماد نہیں اور عورت کو مرد پر اعتبار نہیں۔

آخر میں یہ کہنا بھی ضروری ہو گا کہ دینِ اسلام نے فقط عورت کو ہی حجاب کا پابند نہیں کیا بلکہ مرد کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اپنی نظریں جھکا کر رہیں۔

آج کل یہ ہمارے لئے بہت بڑا المیہ ہے جس پہ سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر اور عمل کی اشد ضرورت ہے۔

تین آدمی غار میں پھنس گے

 تحفہ_نکاح یہ آرٹیکل  کتاب تحفہ_نکاح  سے لیا گیا ہے  

سگریٹ نوشی کے بعد وضو

سگریٹ نوشی کے بعد وضو باقی رہتا ہے؟؟اگر تلاوت کرنی ہو تو دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرما دیجئے  دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں  صرف اچھی طرح...

ارادے کی پختگی

Hadith: Yawning and Sneezing

Get Married Soon

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

ذرا نظر کر آفاق پر – نصیب ہو تجھے عرفانِ خداوندی

*اِنَّ فِیۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ اخۡتِلَافِ الَّیۡلِ...

سگریٹ نوشی کے بعد وضو

سگریٹ نوشی کے بعد وضو باقی رہتا ہے؟؟اگر تلاوت...

آپ کو ان میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟

آپ کو ان میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟...

صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے

01: اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر...

پھر فائدہ

پھر فائدہ

حسد کے بارے میں تبصرہ

ایک مومن کے لیے یہی مناسب ہے کہ وہ...

قران حكيم كى نو باتیں

آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں...

متعلقہ مضامین

بے شک اللہ ہی جانتا ہے سب کے دلوں کے حال

راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع تھا۔ جیسے ہی ایک پرانے مکان پر نظر پڑی، اُس کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہا ہی تھا کہ ساتھ...

The Man Traveling With His Wife and Kids

One day of the many days There was a man traveling on a trip with his Wife and Kids And on the way he met someone...

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ

ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ...

۔اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے

کسی ٹی وی ٹاک شو میں اینکرنے اپنے کروڑ پتی مہمان سے سوال پوچھا : زندگی میں آپ کو حقیقی خوشی کب اور کیسے...