back to top

آج سے تقریبا 25 سال پہلے اسلام آباد میں تبلیغی اجتماع ھو رھا تھا جس میں تبلیغی جماعت کے ایک بہت بڑے عالم اور بزرگ شخصیت حضرت مولانا محمد احمد بہاولپوری صاحب رح نے ایک واقعہ سنایا تھا 

کہ میرا کوئی عزیز میرے پاس آیا کہ حضرت مجھے اسلام آباد میں معیشت کے بارے میں کے بارے ایک کانفرنس میں مدعو کیا گیا ھے اور مجھے اس کانفرنس میں معیشت کے بارے میں اسلام نے جو ھدایات دی ہیں اس پر روشنی ڈالنے کو کہا گیا ھے 

لہذا اس بارے میں آپکی رہنمائی درکار ھے 

تو حضرت نے فرمایا کہ میں نے کہا کہ اسلامی معیشت کا خلاصہ تو میں بتا دوں گا اور انتہائی مختصر انداز صرف 3 ہی جملوں میں ہی ساری اسلامی معیشت سمجھا دوں گا 

لیکن خیال کرنا میری یہ باتیں سن کر وہاں پر موجود اشرافیہ کی طرف سے کہیں جوتے نہ پڑ جائیں آپ کو 

اس نے کہا کہ حضرت ان کے جوتوں سے خود کو کسی طرح بچا لوں گا لیکن فی الحال آپ میری مدد فرمائیں 

تو مولانا نے فرمایا کہ چلو ٹھیک ھے تو پھر لکھ لو 

اسلامی معیشت کا سب سے پہلا اصول یہ ھے کہ ملک کا سب سے بڑھیا آدمی معاشی اعتبار سے سب سے سادہ زندگی گزارے 

جیسے کہ خلفائے راشدین عملا ایسا کرتے تھے 

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں مدینہ منورہ میں مفلسین مساکین کی ایک فہرست تیار کی گئی اور ان کی درجہ بندی کی گئی۔ اور جب فہرست تیار ھو گئی تو سب سے پہلے نمبر پر جو نام آیا جو سب سے زیادہ مفلس تھا وہ خود خلیفہ وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا نام تھا 

اس کا فائدہ یہ ھوتا ھے کہ عوام اپنے بڑوں کو دیکھ کر ان کے طرز زندگی کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے برابری کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ وہ اسی کو معیار بناتے ہیں جس سے عوام میں حرص لالچ بڑھتی ھے پیسہ جمع کرنے کی ھوس بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں حلال و حرام جائز ناجائز کی تمیز ختم ھو جاتی ھے اور معاشرے میں جھوٹ فراڈ رشوت سود خوری ذخیرہ اندوزی وغیرہ وغیرہ ساری مصیبتیں در آتی ہیں 

اور جب سب سے بڑھیا لوگ یعنی حکمران وغیرہ سب سے نیچے والا معیار زندگی اپنائیں گے تو پھر کسی بھی شخص غربت افلاس وغیرہ پر کوئی شرمندگی اور احساس محرومی نہیں ھوتا۔

دوسرا اصول اسلامی معیشت کا یہ ھے کہ دولت کو بالکل بھی کسی بھی طرح جمنے نہ دو کہ وہ کسی ایک جگہ پر جم کر رہ جائے بلکہ اس کو توڑتے رھو تاکہ ملکی دولت پر چند اشخاص کا قبضہ نہ رھے لہذا سب سے پہلے موجودہ بنکی نظام کو ختم کرنا ھوگا 

اس کا فائدہ یہ ھوگا کہ لوگ بنکوں میں پڑا سارا پیسہ باہر نکال کر مارکیٹ میں لائیں گے کاروبار کریں گے کارخانے لگائیں گے جس سے ایک تو بیروزگاری ختم ھوگی دوسری طرف مقابلے کی فضا قائم ھوگی جس سے ہر کوئی اپنی چیز بہتر سے بہتر اور سستی سے سستی بنانے کی کوشش کرے گا اور اس سے عالمی سطح پر تمھاری پیداوار سب سے سستی بھی ھوگی اور معیاری بھی 

یہ دو کام حکومت اور حکمران طبقہ کے کرنے کے ہیں 

تیسرا اصول اسلامی معیشت کا یہ ھے کہ ضرورت سے زائد چیزیں پیسہ اپنے پاس نہ رکھو بلکہ اسے اللہ تعالٰی کی راہ میں اس کی مخلوق پر خرچ کرتے رھو اپنے رشتہ داروں ماتحتوں نوکروں پڑوسیوں پر خرچ کرتے رھو 

جس کے نتیجے میں وہ بھی پورے اخلاص کے ساتھ آپ کے کام کاروبار میں مدد بھی کریں گے اور اس کے بڑھنے کی تمنا بھی کریں گے اور دعائیں بھی دیں 

بجائے اس کے کہ وہ تم سے حسد کرے اور تم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں تم سے چوری کرے ڈاکہ ڈالے اور تم سے مال چھینیں.

(منقول)

انگوروں کے دو باغ

18. Surah Al-Kahf- Verse (30-36)إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا {30} أُولَٰئِكَ لَهُمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ...

Benefits of Kalonji Oil

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Our Role in Namoos-e-Risalat

Assalam-o-Alaikum….! Are we really helpless in the matter of Toheen-e-Risalat...

Hadith: during Friday khutba

Sahih Al Bukhari - Book of Friday...

Hadith: Prayers forbidden at these times

Sahih Al Bukhari - Book of Times Of The...

ایک نکاح ایسا بھی

محمد قاسم شمالی ہندستان کے ایک چھوٹے سے قصبے...

یمن کا بادشاہ تُبّع خمیری

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ہزار سال...

حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے متعدد نکاح کیوں فرمائے

  *حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے متعدد...

متعلقہ مضامین

نائی اور غربت دی چس

ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔ مشکل سے گزر بسر...

سبزی منڈی اور سوٹ

ننھی دکان میں نے دیکھا کہ ماں اپنے بیٹے کو آہستہ سے مارتی اور بچے کے ساتھ خود بھی رونے لگتی۔ میں نے آگے ہو...

ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺳﺎﻟﮧ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﺮ ﺗﮭﭙﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ

کچھ دن پہلے ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ میانوالی ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﻮﺍ ﭼﻨﺎﭼﮧ بندیال ﮐﯽ ﻣﯿﭩﺮﻭ ﮐﯿﺮﯼ ﺳﺮﻭﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ...

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر...

کمپیٹیشن – آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...