back to top

ڈپریشن کی کئ وجوهات

   

یه لفظ آج کل اتنا عام ہے ہر کوئی بنا سمجھے, بنا جانے اس کا استعمال
کرتا هے….آخر یه ہے کیا؟؟

  ڈیپریشن بے بسی اور مایوسی کا نام هے

جب بھی ہم کچھ سوچتے ہیں اور پلان بناتے ہیں کہ یه کام میں اس طرح سے
کر کے میں اپنا ٹارگیٹ حاصل کر لوں گی….لیکن ویسا هوتا نهیں…پھر آپ اس ناکامی
کے لیے خود کو اور دوسروں کو قصوروار ٹهراتے هیں…

اس طرح آپ physically and mentally اپنے آپ کو تھکا دیتے هیں.

اس ناکامی کو اپنے اوپر اتنا سوار کر لینا که آپ بیمار هوجاتے
هیں…پھر گھر , بچے اور خود ڈسٹرب هوجاتے هیں.

⁉انبیاء کرام, صحابه کرام پر بے انتها مشکلیں آیئں ….وه ڈیپریشن کا
شکار کیوں نهیں هوۓ؟؟

⁉ کیا کوئی مسلمان الله سبحان وتعالی کے هوتے هوۓ بے بس, مایوس هو سکتا
هے؟؟

⁉ کیا کوئی الله کی ذات کو جانتے هوۓ اسکی رحمت سے مایوس هوسکتا هے؟؟

ڈپریشن کی کئ وجوهات هیں

1. بهت زیاده حساس  ہونا

2. بهت انا پرست هونا

3. مرضی کے خلاف بات برداشت نه کرنا

4. غیر متوقع نتائج کو قبول نه کرنا

5. ماضی کو حال سے بهتر سمجھنا

6. حال سے شکوه کرتے رهنا

7. پرفیکشن کو معیار سمجھنا اور پھر حسرت کا شکار رهنا

ان سب باتوں کے پیچھے کیا هے؟

الله کی ذات کو مکمل نه
پهچاننا!

تقدیر پر کمزور ایمان!

توکل للله کی کمی!

جہاں الله سے تعلق کمزور
ہوا وہیں شیطان نے اپنا ڈیره جما لیا….

شیطان مایوس نے مایوس کردیا..

نا شکرا پن اس قدر بڑھ جاتا هے که هاتھ میں موجود نعمتیں معمولی لگتی هیں..

اور سوچ میں بس وهی چیز هوتی هےجو چاهیے یا جو نهیں هوتی… وهی حسرت دل, دماغ یہاں
تک که جسم کو بھی جکڑ لیتی ہیں…اور ہم اپنی سوچ کے غلام هو کر ره جاتے هیں.

        

الله تعالی فرماتا ہےکہ:

میں نے زندگی موت بنائی جو
آزمائش هے!

تم آزماۓ جاؤ گے بھوک سے,
خوف سے مال ک نقصان سے اولاد اور هر نعمت کا ملنا نه ملنا هر صورت آزمائش هے!

تم پر کوئی بوجھ تمهاری
برداشت سے بڑھ کر نهیں ڈالوں گا!

بوجھ ڈل جاۓ تو نماز اور
صبر سے مدد لو!

جو مجھ پر بھروسه کرے میں
اس کے لیے کافی هوں!

کون هے جو بےقرار کے دل کی
دعا سنتا هے جب که وه پکارے!

       

سوچیں!!!

شیطان کا ڈیپریشن میں جانا بنتا هے…

وه مایوس هے کیونکه وه نافرمان هے اور بےبس هے کیونکه جسکا الله نهیں
اس کا کوئی بھی نهیں.

♥ الحمد لله همارے پاس تو الله جیسی هستی کا ساتھ هے!

⁉ کیسے هم اپنے آپ کو ڈیپریشن سے بچائیں؟

 1. الله اور اس کی کتاب سے رابطه مضبوط کریں!

 2. هر چیز کا مثبت پهلو دیکھیں.

 3. ضروری نهیں که جو کوشش کی هے اس کے نتائج وهی هوں جیسا که ہم
چاهتے هیں.

 4. کسی چیز کے نه هونے میں بھی خیر کا پہلو تلاش کریں.۔۔ الله کے
بارے میں بهترین گمان رکھیں۔

 5. مایوس کرنے والے اور
بھڑکانے والے لوگوں سے اپنے مسائل ڈسکس نه کریں بلکه ایسے لوگوں سے بات کریں جو آپ
کو مثبت رویے کی طرف لے کر جائیں.

 7. حقیقت کو قبول کرنے میں
جلدی کریں…یه نهیں هوسکتا, ایسا کیسے هو سکتا هے…ایسے جملے اور سوچ ڈیپریشن کی
شکل اختیار کر جاتے هیں.

         

الله نه کرے اگر کسی کو ڈیپریشن هے تو وه
یه کریں..

 1. الله سے رجوع… الله کی طرف دوڑیں۔

 2.
hope givers and motivators
کی کمپنی میں بیٹھیں

 3. تلاوت سنیں اور بلند آواز میں تلاوت کریں۔

 4. تنها رهنے سے پرهیز کریں۔

 5. اپنے محسوسات کو لکھنے کی کوشش کریں…بھلے ہی بعد میں پھاڑ کر
پھینک دیں یا جلا دیں.

 6.
check your thyroid level as well
۔

 7. تازه پھل اور پانی بهت پیئیں.

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ (آمین)

احساس کمتری

احساس کمتری خود کو کسی سے کم تر سمجھنے، کسی محرومی کا شکار ہونے، اور خود ترسی میں مبتلا ہونے کا نام ہے۔ یہ...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: How to Overcome anger?

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

_ماہ صفر کے ساتھ ”مظفر‘‘ لگانا

▪عام طور پر "صفر" کے ساتھ مظفر یا خیر...

50 Lessons to be Learnt from Surah Yusuf

Surah Yusuf is a surah with many lessons for...

​مرغی کے انڈے

مرغی کے انڈے کے چپٹے سرے میں اللہ تعالیٰ...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

نماز کے اوقات و رکعات

سبق نمبر : 27 نماز کے اوقات و رکعات: ارشاد باری انّ...

Hadith: Kindness to animals

Volume 1, Book 4, Number 174: ...

متعلقہ مضامین

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

میں باغی نہیں ہوں

ایک دن مرحوم آخوند کاشی وضو کر رہے تھے کہ ایک شخص بہت جلدی میں آیا، تیزی سے وضو کیا اور نماز شروع کردی... مرحوم...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

وہ رستے میں گر پڑا اور اسکے کپڑے خراب ہوگئے

ایک آدمی فجر کی نماز کیلئے بیدار ہوا، تیار ہوکر مسجد کی جانب روانہ ہوا مگر تھوڑی ہی دور جاکر وہ رستے میں گر...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...