حسن خاتمہ سے کیا مراد ہے

kuch na seekhain
kuch na seekhain

** ❓

*الشيخ بن عثيمين رحمة الله فرماتے ہيں* :

*اچھے انجام کا مطلب یہ نہیں کہ* 

*آپ ضرور مسجد میں فوت ہوں*، 

*یا جائے نماز پر* 

*یا آپ جس وقت فوت ہوں* 

*تو قرآن آپ کے ہاتھ میں ہو*. 

*یا آپ بیت اللّٰہ کا طواف کر رہے ہوں*.

*تمام مخلوقات میں سے بہترین* 

*حضرت محمد صلى الله عليه و سلم*

*جس وقت فوت ہوئے تو* 

*وہ اپنے بستر پر سیدہ عائشہ صدیقہ کی گود میں تھے*.

*آپ صلى الله عليه وسلم کے دوست* 

*ابوبکر صدیق رضي الله عنه* 

*جو صحابہ میں سے بہترین تھے* 

*وہ اپنے بستر پر فوت ہوئے*۔

*خالد بن الوليد رضي الله عنه*

*جن کا لقب سیف اللّٰہ تها* 

*وہ اپنے بستر پر فوت ہوئے*۔

*حسن خاتمہ یہ ہے کہ* 

*آپ اس حال میں فوت ہوں کہ* 

*شرک سے پاک ہوں*۔

*حسن خاتمہ یہ ہے کہ* 

*آپ اس حال میں فوت ہوں کہ*

*نفاق سے پاک ہوں*۔

*حسن خاتمہ یہ ہے کہ* 

*آپ اس حال میں فوت ہوں کہ* 

*آپ بدعتوں سے پاک ہوں*۔

*حسن خاتمہ یہ ہے کہ* 

*آپ اس حال میں فوت ہوں کہ* 

*آپ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہوں*۔

*حسن خاتمہ یہ ہے کہ* 

*آپ اس حال میں فوت ہوں کہ* 

*آپ مسلمانوں کے خون، مال اور عزت کے بوجھ سے پاک ہوں*۔

*حقوق اللّٰہ اور حقوق العباد کو ادا کرنے والے ہوں*۔

*حسن خاتمہ یہ ہے کہ* 

*آپ اس حال میں فوت ہوں کہ* 

*آپ کا دل سلامت ہو* 

*نیت پاک ہو* 

*اور آپ حسن اخلاق پر ہوں*۔

*کسی مسلمان کے لیے آپ کے دل میں* 

*کوئی بغض کینہ بدگمانی اور نفرت نہ ہو*۔

*حسن خاتمہ یہ ہے کہ* 

*آپ اس حال میں فوت ہوں کہ* 

*آپ پانچوں نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرنے والے ہوں*۔

*اللهم انا نسألك حسن الخاتمة*

 *اللهم أَحسنْ عاقبتَنا في الأمور كلِّها وأجرْنا من خزي الدنيا وعذابِ الآخرة،*

*اے اللّٰہ پاک* !

*تمام کاموں میں ہمارا انجام اچھا کر دے**

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *