back to top

نماز کے اوقات و رکعات

سبق نمبر : 27

نماز کے اوقات و رکعات:

ارشاد باری

انّ الصّلوۃ کانت علی المؤمنین کتابا موقوتا

(النساء ۔ 103)

ترجمۃ :

بے شک نماز مسلمانوں کے ذمے ایک ایسا فریضہ ہے جو وقت کا پابند ھے۔


 

ارشاد نبوی

خمس صلوات افترضھن اللہ تعالٰی من احسن وضوءھن و صلا ھن لوقتھن و اتم رکوعھن وخشوعھن کان لہ علی اللہ عھد ان یغفر لہ و من لم یفعل فلیس لہ عھد ان شاءغفرلہ و ان شاء عذّبہ (رواہ احمد)

ترجمۃ:

پانچ نمازیں اللہ نے ان کو فرض کیا ، جس نے ان کا وضو اچھی طرح کیا اور ان کو ان کے وقت میں پڑھا اور ان کے رکوع (اور سجود) کو  اوران کے خشوع (وخضوع) کو پورا کیا۔اس کیلئے اللہ پر (اس کے فضل وکرم سے )ذمہ ھے کہ وہ اس کو معاف کرے گا۔ اور جس نے ایسا نہیں کیا پس اس کیلئے اللہ پر کوئی ذمہ نہیں اگر اللہ چاھے گا تو معاف کرے گا اور اگر اللہ چاھے گا تو اس کو عذاب دے گا۔
 

اوقات و رکعات:

فجر:

وقت :صبح صادق سے لیکر طلوع آفتاب سے ذرا پہلے تک۔

رکعات : دو سنت موکدہ اور دو فرض
 

ظہر:

وقت: سورج کے ڈھلنے سے لیکر جب ہر چیز کا سایہ اس سے دگنا ھو جائے۔

رکعات:چار رکعات سنت مؤکدہ  پھر چار فرض  پھر دو سنت موکدہ۔
 

عصر:

وقت: ظہر کے وقت کے ختم ھونے سے لیکر غروب آفتاب تک۔

رکعات:چارفرض
 

مغرب:

وقت:غروب آفتاب سے لیکر شفقِ احمر کے غائب ہونے تک۔

رکعات: تین فرض پھر دو سنت مؤکدہ
 

عشاء:

وقت: شفق احمر کے غائب ہونے کے بعد سے لیکر طلوع صبح صادق تک۔

رکعات: چار فرض پھر دو سنت موکدہ پھر وتر
 

جمعہ المبارک:

وقت:اس کا وقت ظہر کا  ھی وقت ھے۔

رکعات:چار  سنت مؤکدہ پھر دو فرض پھر چھ (4+2) سنت مؤکدہ
 

عیدین:

وقت: آفتاب کا اچھی طرح نکل آنے کے بعد سے لیکر زوال سے پہلے تک ھے۔
رکعات: دو رکعت واجب مع چھ زائد تکبیرات (تین پہلی رکعت میں اور تین دوسری رکعت میں)

مفتی محمود الحسن لاہور

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

بغیر کسی وجہ کے اُسے کلاس سے نکال دیا

    قانون کی کلاس میں استاد نے ایک طالب کو...

Hadith: Best Islamic Traits

Sahih Al Bukhari - Book of Asking Permission Volumn...

Hadith: Opression is dangerous – be aware

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions...

Hadith – Honoring My Parents

It was narrated that Abu Usaid (RA), Malik bin...

Hadith: Teaching and Preaching Tip

Sahih Al Bukhari - Book of Knowledge Volumn 001, Book...

قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ

*مسئلہ #023* *قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ* سوال: قضا نمازیں کس...

پرانا سکوٹر

بڑے غصے سے میں گھر سے چلا آیا .. اتنا...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے