back to top

میں باغی نہیں ہوں

ایک دن مرحوم آخوند کاشی وضو کر رہے تھے کہ ایک شخص بہت جلدی میں آیا، تیزی سے وضو کیا اور نماز شروع کردی…


مرحوم آخوند کاشی بہت دقت سے تمام آداب اور دعاؤں کے ساتھ وضو کرتے تھے…

قبل اس کے کہ مرحوم آخوند وضو ختم کرتے وہ شخص نماز ظہر پڑھ چکا تھا…

مرحوم آخوند اور اس شخص کا سامنا ھوا،

اخوند نے پوچھا… :

کیا کر رہے تھے… ؟

اس شخص نے کہا… :

کچھ نہیں… !

مرحوم آخوند… تم کچھ بھی نہیں کر رہے تھے… ؟

شخص… نہیں کچھ بھی نہیں… !

( وہ جانتا تھا کہ اگر کہے کہ نماز پڑھ رہا تھا تو مشکل میں پڑ جاتا )

مرحوم آخوند… :

کیا تم نماز نہیں پڑھ رہے تھے…؟

شخص… نہیں… !

مرحوم آخوند… میں نے خود دیکھا کہ نماز پڑھ رہے تھے…

شخص… آقا آپ نے غلط دیکھا ہے… !

مرحوم اخوند… پھر تم کیا کر رہے تھے… ؟

اس شخص نے کہا…

بس آیا ہوں خدا سے کہوں کہ “میں باغی نہیں ہوں… ! ”

اس جملہ نے مرحوم آخوند کو بہت متاثر کیا…

بہت عرصے تک جب مرحوم آخوند سے ان کے احوال کے بارے میں سوال کیا جاتا تو وہ اپنی ایک خاص حالت میں کہتے…

“میں باغی نہیں ہوں”…!!

خدایا ہم خود جانتے ہیں کہ جو عبادات ہم نے کی ہیں وہ تیرے شایان شان نہیں ہیں، ہمارے روزے ہماری نمازیں، کسی قابل نہیں ہیں،ہمارے لیے بس اتنا کافی ہے کہ ان عبادات کے ذریعہ سے کہہ سکیں کہ… ” خدایا…! ھم باغی نہیں ہیں”… !!

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

اللہ الصمد

عطاءاللہ شاہ بخاری فرماتے ہیں کہ میں جیل میں تھا...

Hadith: blessing in disaster

Sahih Al Bukhari - Book of Patients Volumn 007, Book...

اللہ کی آواز کے ساتھ اپنا دل ملانا

ہمارے بابا سائیں نور والے فرماتے ہیں کہ اللہ...

المنان

المنان  ( اللہ سبحانہ تعالی ایسا احسان کرنے والا...

Hadith: Faith

Sahih Al Bukhari - Book of Belief Volumn 001,...

چینی کا کاروبار

ایک صاحب تھے جو چینی کا کاروبار کرتے تھے۔...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے