السلام علیکم۔۔ مفتی صاحب ۔۔ مسئلہ ذیل کی وضاحت فرمادیں۔
زیدنے مدرسہ کیلیئے زکوة لی اپنے دوست سے اور کچھ نفعے کیلیئے آگے کاروبارمیں لگادی بکر کے ھاں تاکہ رقم کچھ زیادہ ھوجائے اور مدرسے کا فائدہ بھی ھوجائے بکر کاروباری تھاکسی وجہ سے وہ لوگوں کی بہت رقم لیکر فرار ھوگیا لیکن زید کے بھائی کو بتایاکہ اصل رقم کااتنا نفع ھے لیکن دیا کچھ نھیں کہا کہ آپکی رقم دے دونگا لیکن اسکا کچھ پتہ نھیں 8۔۔ 10 سال سے غائب ھے۔۔ اب زید پر اصل رقم لوٹانا ھے یا نفع کے ساتھ۔یاپھر بکر جب رقم واپس کریگا تب لوٹانا ھے۔ اگر بکر رقم واپس ھی نہ کرسکے تو زید ذمہ داری کیا ھے؟
[10/07, 22:54] Mufti Mahmood Ul Hassan:
زید پر مدرسہ کا قرض اصل رقم ھے۔ اگر بکر نفع سمیت رقم زید کو دے دیتا ھے تو اس صورت میں نفع بھی مدرسہ کا ھوگا ورنہ اصل رقم ھی مدرسہ کی ھوگی ۔ بکر رقم واپس کرے یا نہ کرے بہردو صورت زید ذمہ دار ھے۔