اسلام وعلیکم بھائی جان وتر کی نماز میں اگر امام دعائے
قنوت پڑھنے کی بجائے رکوع میں جا رہا ہو تو اسے لقمہ دینا چاہے یا نہیں اگر
دیا جائے تو کیا وہ رکوع میں جاتے ہوئے واپس لوٹ سکتا ہے اور اگر نہ دیا
جائے تو اسے یاد ہی نہیں اس لئے وہ سجدہ سہو بھی نہیں کرے گا برائے مہربانی
رہنمائی فرما دیں جزاکم اللّٰہ خیرا کثیرا وسلام
لقمہ دینا چاھئے۔ اگر امام پوری طرح رکوع میں نہیں گیا تو واپس آجائے اور رکوع میں پہنچ گیا ھے واپس نہ آئے۔ آخر میں سجدہ سہو کرلے۔ اگرامام واپس نہ بھی آیا تو لقمہ کا فائدہ یہ ھوگا اس کو غلطی کا علم ھو جائے اور وہ سجدہ سہو کر لے گا۔
[26/04/20, 06:03] Mufti Mahmood Ul Hassan: