بابا جی یہ
شیطان پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ہر وقت ساتھ لگا رہتا ہے ۔کیا کروں ؟
بابا جی نے
میری بات سنی اور قریب بیٹھے لوگوں کو آواز دینے لگا ۔میں نے پوچھا کیوں بلا یا
ہے سب کو؟
ہاتھ کے
اشارے سے مجھے چپ رہنے کا کہا ۔کچھ ہی دیر میں سب آدمی جمع ہوگے ۔بابا جی نے سب سے
معذرت کی اور واپس بھیج دیا ۔
پھر کہنے لگے
بیٹے آپ نے دیکھا میں نے جس کو یاد کیا آواز دی ۔وہ آ گیا نہ ~~
ہم لوگ بھی
عجیب ہیں ۔۔
ہر وقت شیطان
کو برا بھلا کہتے ہیں ۔اس کا ذکر کرتے ہیں ۔۔
حالانکہ ہم
کو چاہے اللّه سوہنے کا ذکر کریں اس کا شکر کریں بیٹا یہ بڑے راز کی بات ہے ۔۔
آپ جس کا ذکر
کرو گے وہ ہی متوجہ ہو گا اور اگر اللّه سوہنے کا ذکر کرو گے تو رب سوہنا متوجہ
ہوگا۔
﷽
الَّذِيۡنَ
يَذۡكُرُوۡنَ اللّٰهَ قِيَامًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰى جُنُوۡبِهِمۡ۔(ال عمران)
ترجمہ:۔ وہی
لوگ سب سے افضل ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہوئے(سوتے جاگتے دونوں حالتوں میں)
اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔
نوٹ: سونے کی
حالت ميں صرف دل سے اللہ کا ذکر ممکن ہے اور اس آیت کریمہ سے دل کا ذکر مراد ہے۔
الله تعالیٰ
ہمیں بھی دل کے ذاکرین کی صف میں شامل فرمائے
آمین یا رب
العالمین