حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اﷲ تعالیٰ نے شراب کے بارے میں دس آدمیوں پر لعنت فرمائی ہے:
[۱]شراب نچوڑنے والے پر
[۲]شراب نچوڑوانے والے پر
[۳]شراب پینے والے پر
[۴]شراب اٹھانے والے پر
[۵]اس پر جس کی طرف شراب اٹھا کر لے جائی گئی
[۶]شراب پلانے والے پر
[۷]شراب بیچنے والے پر
[۸]شراب کی قیمت کھانے والے پر
[۹]شراب خریدنے والے پر
[۱۰]اس پر جس کے لیے شراب خریدی گئی ہو۔
(مشکوٰۃ،