back to top

۱۔ اپنے کمرہ کی ترتیب کو تھوڑا سا بدل دیں اور اسکو صاف کر لیں ۔

۲۔اپنی نمازوں کے کپڑوں دھو لیں نیز جائے نماز کو بھی دھو کر ان سبکو خوشبو لگا دیں ۔

۳-اپنے کمرہ میں ایک چھوٹا سا کونہ عبادت کیلئے بنا لیں چاھے کمرہ چھوٹا اور تنگ ہی ہو۔

۴- نماز کے کپڑے ،جائے نماز اور قرآن مجید اُس کونہ میں رکھ دیں اور اُسی جگہ میں الله کو پکاریں اور گریہ زاری کریں تاکہ وہ جگہ آپکے حق میں قیامت کے دن گواہی دے۔

۵-ایک سی٘وِن٘گ  باکس بنا لیں اور اُس پر “ “رمضان سِیوِنگز”لکھ لیں اور اس میں ہر روز پیسہ کی مناسب مقدار ڈالتی جائیں اور اُسے اچھے کاموں جیسے عید کے کپڑے یا یتیموں کو إفطار وغیرہ کرانے میں لگادیں ۔

۶- ایک بہت اچھی بات یہ  کہ اگر آپ ہر روز کسی مفلس خاندان کو اپنے إفطار میں شریک کر لیں ،وہ اس طرح کہ اپنے کھانے کی مقدار کو بڑھا دیں اور انھیں إطلاع کر دیں کہ انکا إفطار آپکی طرف سے ہے ۔

۷-کوئی سورة جو آپ کو پسند ہو اور آپکو محسوس ہو کہ وہ آپکے دل سے بہت قریب ہے ،آپ اسکے حفظ کیلئے الله سے عہد کر لیں تو آپکو اس فضیلت والے مہینہ میں بہت بڑا أجر ملیگا۔

۸- کثرت سے استغفار کریں اپنی حاجات استغفار سے شمار کر کے مانگیں مثلاً الله آپکو صالح اولاد عطا فرمائے یا آپکی پریشانی کو دور فرمائے یا۔۔۔۔یا۔۔۔۔ اور بہت چیزیں ہیں جنکا حل صرف استغفار ہے۔

۹-تین بھائیوں یا دوستوں کیلئے دعا روزانہ مخصوص کر لیں یعنی روزانہ مثلاً فُلاں ، فُلاں اور فلاں کیلئے دعا کریں اور اُن سے بھی درخواست کریں کہ وہ بھی آپکے لئے دعا کریں تو پھر آپ اسکا اچھا نتیجہ اور اثر آخر رمضان میں خود دیکھ لینگی کہ فرشتے بھی آپکے لئے وُہی اعمال لکھ دینگے۔

۱۰-رمضان کے ہر ہفتہ میں حج و عمرہ ادا کرنا چاھتی ہیں تو ہفتہ میں ایک دن یا زیادہ مقرر کر کے فجر پڑھکر سورج کے طلوع ہونے تک دعا اور تسبیح و استغفار و قرآن کی تلاوت کرنے سے آپکو مقبول حج و عمرہ کا ثواب ملیگا۔

۱۱-قرآن کی خوب تلاوت کیساتھ یہ نیت کرنے سے کہ آپ تین ختم کرینگی تو اگر نہ بھی ہو سکے تو بھی نیت کی وجہ سے قرآن کے ایک ایک حرف پر دس نیکیاں ملیں گی تو رمضان میں تو اجر کتنے گُنا ہوگا لہذا موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

۱۲-ہر روز کچھ رقم رکھ چھوڑیں اور ہر دس دن میں کسی یتیم کو صدقہ و خیرات کر دیں،اچھی مناسب رقم کی مقدار ہر روز اس فضیلت والے مہینہ میں اُن خواہشات کیلئے جوڑ رکھیں جنکو پورا کرنیکی نیت رکھتی ہیں ۔

اے الله ہمیں رمضان تک پہنچا دیں، رمضان کو ذندگی کا موقع سمجھیں اور اس ماہ خیر کو غنیمت سمجھیں، پس دنیا تو فانی ہے اور ہر چیز فانی ہے اور سوائے أعمال کے ہرگز کچھ باقی رہنے والا نہیں۔

سودی بینک اور اسلامی بینک

سودی بینک اور غیر سودی بینک کا فرق اس  مثال سے بخوبی سمجھا جاسکتا ہے ایک شخص گاڑی لینا چاھتا ھے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ سودی بینک کے...

اپنی ذات کو اس جگہ ضائع نہ کرنا جہاں تمہاری قدر ومنزلت نا ہو

عربی حکایت ہے ایک بوڑھے باپ نے اپنے بیٹے کو بلا کر ایک پرانی خستہ حال گھڑی دی اور کہا: بیٹا یہ گھڑی تمہارے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

ظن، ‏حسد ‏اور ‏بد ‏فالی ‏کے ‏بارے ‏میں

عبدالرحمن بن معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے...

پنجابی (دیسی) کیلنڈر

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے...

عربی حکایت: ایک لڑکی کی شادی ہوئی

ایک لڑکی کی شادی ہوئی شادی کی پہلی رات دولہا...

*رشتے داروں سے رابطے میں رہنا اور حسن سلوک کرنا

امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کیا ہے...

Hadith: Dying your Hair

Sahih Al Bukhari - Book of Virtues And Merits...

Hadith: Disobeying Prophet PBUH means Disobeying Allah SWT

Sahih Al Bukhari - Book of Judgments (Ahkaam) Volumn 009,...

پرسکون زندگی کا راز

پرسکون زندگی کا راز (جہانزیب راضی)http://adeeb.pk/پُرسکون-زندگی-کا-راز-جہانزیب-راضی/1981میں عبدالباری کا داخلہ ڈاؤ...

متعلقہ مضامین

ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے

ام عثمان مظہر تربیت کی عمر Teen age سے پہلے پہلے ہے تو پھر ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے ۔۔۔ تو...

استاد جب شام کو بچے کے گھر گئے تو دیکھا

          ایک بچے نے اک استاد کو اپنےگھر ایک مضمون پڑھانے کے لئے مقرر کیا. استاد نے اسے اک ٹاپک سمجھایا اور کہا کہ...

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ

ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ...

شکوے سے شکر تک

آنسو سے مٹھائی تک ایک صاحب شدید مالی تنگی کا شکار تھے… کھانا پینا تو خیر پورا ہو جاتا تھا مگر رہائش کی سخت پریشانی...

بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں

میں نے فخر سےبابا جی کو کہا کہ میرے پاس اچھا بنک بیلنس ھے دو گاڑیاں ھیں بچے انگریزی سکول میں پڑھتے ہیں۔ عزت...