back to top

چال میں اعتدال اور آواز میں پستی

سورہ لقمٰن آیت نمبر 19 

وَ اقۡصِدۡ فِیۡ مَشۡیِکَ وَ اغۡضُضۡ مِنۡ صَوۡتِکَ ؕ اِنَّ اَنۡکَرَ الۡاَصۡوَاتِ لَصَوۡتُ الۡحَمِیۡرِ ﴿٪۱۹﴾ 

ترجمہ:
اور اپنی چال میں اعتدال اختیار کرو (١١) اور اپنی آواز آہستہ رکھو (١٢) بیشک سب سے بری آواز گدھوں کی آواز ہے۔ 

تفسیر:

 11: یعنی انسان کو درمیانی رفتار سے چلنا چاہیے، رفتار نہ اتنی تیز ہو کہ بھاگنے کے قریب پہنچ جائے اور نہ اتنی آہستہ کہ سستی میں داخل ہوجائے، یہاں تک کہ جب کوئی شخص جماعت سے نماز پڑھنے جارہا ہو تو اس کو بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھاگنے سے منع فرما کر وقار اور سکون کے ساتھ چلنے کی تاکید فرمائی ہے۔

 12: آواز آہستہ رکھنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ انسان اتنا آہستہ بولے کہ سننے والے کو دقت پیش آئے، بلکہ مراد یہ ہے کہ جن کو سنانا مقصود ہے ان تک تو آواز وضاحت کے ساتھ پہنچ جائے، لیکن اس سے زیادہ چیخ چیخ کر بولنا اسلامی آداب کے خلاف ہے، یہاں تک کہ کوئی شخص درس دے رہا ہو، یا وعظ کررہا ہو تو اس کی آواز اتنی ہی بلند ہونی چاہیے جتنی اس کے مخاطبوں کو سننے سمجھنے کے لئے ضرورت ہے، اس سے زیادہ آواز بڑھانے کو بھی اس آیت کے تحت بزرگوں نے منع فرمایا ہے، اس حکم پر خاص طور سے ان حضرات کو غور کرنے کی ضرورت ہے جو بلا ضرورت اسپیکر کا استعمال کرکے لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ 

آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی 

https://goo.gl/2ga2EU

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ بیشک ساری مخلوق میں سب سے بہتر ہیں

​ سورہ البیّنۃ آیت نمبر 7 اِنَّ  الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا...

Hadith: Selling something by swearing

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

پانچ سو سال کی عبادت ۔ ایک کٹورہ پانی

بنی اسرائیل میں ایک بہت ہی عابد شخص تھا...

سیاہ کوبرا ناگ

​​ ترکهان دکان بند کر کے گهر گیا تو کہیں...

Muslim Inventions – Source: CNN

http://edition.cnn.com/2010/WORLD/meast/01/29/muslim.inventions/index.html?_s=PM%253AWORLD Muslim inventions that shaped the modern worldBy Olivia Sterns for CNN January...

بلی ، طوطا اور ﭨﺎﺋﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﮟ

 ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻃﻮﻃﺎ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ...

بيوی کے لئے قرآن مجيد ميں تین لفظ استعمال ہوئے ہیں

​ اردو ميں جسے ہم “بيوی ” بولتے هيں قرآن...

Hadith: You Are A Hated Person If …

Sahih Al Bukhari - Book of Judgments (Ahkaam) Volumn...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے