back to top

مجھے یاد ہے ایک دفعہ م سائیں فضل شاہ صاحب گوجرانوالہ گئے، میں بھی ان کے ساتھ تھا- ہم جب پورا دن گوجرانوالہ میں گزار کر واپس آ رہے تھے تو بازار میں ایک فقیر ملا، اس نے بابا جی سے کہا،

‘کچھ دے الله کے نام پر۔۔۔’

انھوں نے اس وقت ایک روپیہ بڑی دیر کی بات ہے، ایک روپیہ بہت ہوتا تھا- وہ اس کو دیا وہ لے کر بڑا خوش ہوا، دعائیں دیں، اور بہت پسند کیا بابا جی کو- بابا جی نے فقیر سے پوچھا،

‘شام ہو گئی ہے کتنی کمائی ہوئی؟’

فقیر ایک سچا آدمی تھا اس نے کہا،

’10 روپے بنا لئے ہیں۔۔۔’

تو دس روپے بڑے ہوتے تھے- بابا جی نے فقیر سے کہا،

‘تو نے اتنے پیسے بنا لئے ہیں تو اپنے دیتے میں سے کچھ دے؟’ تو اس نے کہا،

‘بابا میں فقیر آدمی ہوں میں کہاں سے دوں؟’ انھوں نے کہا، 

‘اس میں فقیر امیر کا کوئی سوال نہیں جس کے پاس ہے اس کو دینا چاہئے’۔ 

اس فقیر کے دل کو یہ بات لگی- کہنے لگا، ‘اچھا۔۔۔’ 

وہاں دو مزدور کدالیں کندھے پر ڈالے گھر واپس جا رہے تھے- تو وہ فقیر بھاگا گیا، اس نے چار روپے کی جلیبیاں خریدیں، چار روپے کی ایک کلو جلیبیاں آیا کرتی تھیں- اور بھاگ کے لایا، اور آکر اس نے ان دو مزدوروں کو دے دیں- کہنے لگا،

‘لو آدھی آدھی کر لینا۔۔۔۔’

وہ بڑے حیران ہوئے۔ میں بھی کھڑا ان کو دیکھتا رہا تو مزدور جلیبیاں لے کے خوش ہوئے اور دعائیں دیتے چلے گئے- بڑی مہربانی بابا تیری، بڑی مہربانی- تو وہ جو فقیر تھا کچھ کھسیانا، کچھ شرمندہ سا تھا، زندگی میں پہلی مرتبہ اس نے خیرات دی تھی- وہ تو لینے والے مقام پر تھا تو شرمندہ سا ہو کر کھسکا- تو میرے بابا جی نے کہا، 

‘اوئے لکیا۔۔۔ کدھر جانا ایں تینوں فقیر توں دینے والا  بنا دتا اے، خوش ہو کے وکھا’۔ تو فقیر سے جب دینے والا  بنتا ہے نا، تواس کا رتبہ بلند ہو جاتا ہے

You Get Reward For Something Done By Others

Abu Huraira (RA) reported Allah's Messenger (peace be upon him) as saying: He who called (people) to righteousness, there would be reward (assured) for...

Hadith: what to do when you see bad dream?

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine Volumn 007, Book 071, Hadith Number 643. ----------------------------------------- Narated By Abu Qatada : I heard the Prophet...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

ہلاکو خان کا گھوڑا

دنیا کا ظالم و وحشی ترین انسان ہلاکو خان...

Hadith: what to say before sleep and at waking up

Sahih Al Bukhari - Book of Invocations Volumn...

Count Them One By One

There are things in life you don't...

ایک صاحب نے میرے کندھے پہ تھپکی

جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد گیا - تقریر کے...

Hadith: taking care of women

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah)...

زنا کی اجازت ؟

معروف واقعہ ہے کہ ایک نوجوان نے نبی صلی...

زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے، سب اُسی کا ہے

أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ...

متعلقہ مضامین

ایک ایک میٹر لمبا چمچ

ایک حکیم سے پوچھا گیا: زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟ حکیم نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...

مائی نیم از جینا

خاتون نے فلائیٹ ہموار ہوتے ہی اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا‘ میں نے کتاب بند کی اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے...

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا۔ لیکن راستے میں رش اور چیکنگ کی وجہ سے میں ائیرپورٹ لیٹ پہنچا۔جلدی سے...

سچی کہانی – بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ

* بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ (سچی کہانی) *یہ تحریر اب لکھ رہا ہوں ، کیونکہ شاید اس کی اب سب...