خودپسندی نام ہے اپنے آپ کو بڑھانے چڑھانے کا اپنے اعمال کو بڑا سمجھنے اور ان پر اعتماد کرنے کا،اور ان اعمال کی نسبت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی توفیق کی طرف نہ کرکے اپنے آپ کی طرف ان کی نسبت کرنے کا۔
یعنی میں نے یوں کیا میں نے ایسے کیا ،میں، میں اور بس میں. وہ یہ نہیں سمجھتا یہ سب اللہ کی مدد و نصرت سے ہو راہا۔
جناب عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا” جس کے دل میں ذرہ برابر بھی کبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوگا. اس پرایک شخص نے پوچھا کہ آدمی پسند کرتا ہے کہ اس کا لباس بھی اچھا ہو ، جوتے بھی عمدہ ہوں ،(کیا یہ بھی تکبر میں داخل ہے؟) آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اﷲ تعالیٰ خود جمیل(خوبصورت) ہے اسے جمال و نفاست پسندہے.(یہ کبر نہیں ہے) کبر تو یہ ہے کہ اتراہٹ کے مارے حق ہی کا انکار کردے اور لوگوں کو ذلیل سمجھنے لگے .”(مسلم،91 )