back to top

          میں ایک عام سے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی جہاں نماز تو بچوں کو سکھائی جاتی تھی لیکن اسکی روح نہیں……..! 

          تھوڑا شعور آیا تو کہیں پڑھا کہ وہ نماز جس میں دل حاضر نہیں ہوتا پڑھنے والے کے سلام پھیرتے ہی کالے کپڑے میں لپیٹ کر منہ پر مار دی جاتی ہے……!  

          اس دور میں نماز کی پابندی تو جیسے کیسے کرتی تھی لیکن یوں لگتا کہ ہر سلام کے ساتھ میری نماز کالے کپڑے میں میرے منہ پر مار دی جاتی ہے……….!!! 

لگوا دیتی ہوں کہ “میں حاضر” انکی یہ بات مجھے اچھی لگی…….! 

          پھر کیا تھا جو نمازیں میں رٹے رٹائے الفاظ کو دہراتے اُٹھک بیٹھک کی صورت ادا کرتی تھی اب حاضری کی نیت سے پڑھنے لگی اور دعا کرتی یا اللہ دل کے خیالات تو میرے بس میں نہیں، میں تو تیری ادنیٰ و حقیر عاجز سی بندی ہوں بس میری حاضری قبول فرما لے…….!

          پھر ایک دن میں نے حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہ کے بارے سنا کہ وہ نماز پڑھتیں تو اللہ سے دعا کرتیں کہ مالک نماز میں میرے دل کو حاضر کر دے یا میری یہ نماز ایسے ہی قبول کر………! 

          یہ سننا تھا کہ ان الفاظ نے میرے دل کی آنکھوں پہ، مدتوں سے پڑے پردے کو جیسے نوچ پھینکا ہو، پہلی دفعہ یہ احساس ہوا کہ میری حاضریاں تو ساری غیر حاضریاں ٹھہریں…..!!!!!  

          پہلی دفعہ دل اس خوف سے کانپا کہ اب کیا ہوگا؟ میں حقیر و ناچیز کیسے ان حاضریوں کو یقینی بناؤں…….؟ 

          اور پہلی بار میں نے نماز میں کھڑے ہوتے ہوئے اپنے دل سے پوچھا “کیا تو حاضر ہے……….؟” 

          اگر کہیں اللہ نے تجھ سے پوچھ لیا کہ کیا حاضری اسی کو کہتے ہیں تو کیا جواب دو گی……..؟  

          جو حاضری لگوانے، میں دن میں پانچ بار اسکے دربار میں جاتی ہوں کیا یہ حاضری بھی ہے…….؟  

          اب حال یہ ہے کہ میں حاضر بھی ہوتی ہوں، حاضری کے وقت حاضر رہنے کیلئے اپنے ادھر ادھر پھسلتے دل کو بھی حاضر رکھنے کی کوشش کرتی ہوں……! 

          اور ساتھ رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہ کی دعا بھی دہراتی ہوں کہ “اے دلوں کو  پلٹ کرنے والے” میرے دل کو حاضر کردے یا پھر میری اس نماز کو ایسے ہی قبول کر…….. الھم آمین

          کیا آپ بھی ایسا کرتی ہیں……؟؟

Hadith: Benefit of Helping Others

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn 003, Book 043, Hadith Number 622. ----------------------------------------- Narated By 'Abdullah bin Umar Razi...

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

اللہ الصمد

عطاءاللہ شاہ بخاری فرماتے ہیں کہ میں جیل میں تھا...

World’s First air travel prayer time calculator launched

by Andy Sambidge on Apr 8, 2012 The world's...

خاندانی جھگڑوں کو حل کرنے کے لئے مدد

 خاندانی جھگڑوں کو حل کرنے کے لئے سب کے...

Hadith: 3 advices from Prophet Mohammad PBUH

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

غفلت سے بیدار ہونے کی علامتیں

عقلمند کو غفلت کی نیند سے بیدار ہونا چاہیے...

Hadith: Advices about fasting

Sahih Al Bukhari - Book of Fasting ...

متعلقہ مضامین

۔اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے

کسی ٹی وی ٹاک شو میں اینکرنے اپنے کروڑ پتی مہمان سے سوال پوچھا : زندگی میں آپ کو حقیقی خوشی کب اور کیسے...

وہ رستے میں گر پڑا اور اسکے کپڑے خراب ہوگئے

ایک آدمی فجر کی نماز کیلئے بیدار ہوا، تیار ہوکر مسجد کی جانب روانہ ہوا مگر تھوڑی ہی دور جاکر وہ رستے میں گر...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

‏نادان لڑکی – شبنم اور جاوید

وہ ہانپتی کانپتی سیڑھیاں چڑھتی چھت پر پہنچی جانے کیوں نیچے جانے کے بجائے وہ اوپر آ گئی ۔  ٹرن ٹرن ۔۔ فون فور بجنے...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...