کبھی محفل میں ہنس لینا

 

بہت مصروف رہنا بھی

خدا کی ایک نعمت ہے۔

ہجومِ دوستاں ہونا ،

کسی سنگت کا مِل جانا ،

کبھی محفل میں ہنس لینا ،

کبھی خِلوت میں رو لینا ،

کبھی تنہائی ملنے پر

خود اپنا جائزہ لینا ،

کبھی دُکھتے کسی دل پر ،

تشفّی کا مرہم رکھنا ،

کسی آنسو کو چُن پانا ،

کسی کا حال لے لینا ،

کسی کا راز ملنے پر ،

لبوں کو اپنے سِی لینا ،

کسی بچے کو چھُو لینا ،

کسی بُوڑھے کی سُن لینا ،

کسی کے کام آ سکنا ،

کسی کو بھی دُعا دینا ،

کسی کو گھر بلا لینا ،

کسی کے پاس خود جانا ،

نگاہوں میں نمی آ نا ،

بِلا کوشش ہنسی آ نا ،

تلاوت کا مزہ آ نا ،

کوئی آیت سمجھ پانا ،

کبھی سجدے میں سو جانا ،

کسی جنت میں کھو جانا۔۔ ،

خدا کی ایک نعمت ہے۔۔۔۔

 

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *