ایک عورت کا ہینڈ بیگ چوری ہوا اس ہینڈ بیگ میں اس کے کریڈٹ کارڈز،موبائل اور بٹوہ سب کچھ تھا۔
بیس منٹ بعد اس نے کہیں سے انتظام کر کے اپنے شوہر کر فون کر کے داستان سنائی کہ بیگ چوری ہو گیا ہے اس میں سب کچھ تھا
شوہر نے فورا کہا
“ابھی دس منٹ پہلے تمہارا میسج آیا تم نے مجھ سے اے ٹی ایم کارڈ کا پن نمبر پوچھا میں نے بتا دیا۔۔”
دونوں میاں بیوی بھاگم بھاگ بینک گئے تو پتا چلا کہ چور پہلے ہی ان کی ساری رقم نکلوا چکا ہے اور اب ان کی ساری عمر کی کمائی لٹ چکی ہے خالی بینک اکاونٹ منہ چڑھا رہا ہے۔
نصیحت
*کبھی بھی اپنے موبائل میں اپنے رشتہ داروں کا نمبر ان کے رشتے کے نام سے سیو نہ کریں جیسے،ہزبنڈ،وائف،برادر،مام،فادر وغیرہ۔۔
*بہت اہم بات۔۔جب بھی ایس ایم ایس پر کچھ خفیہ معلومات کا پوچھا جائے جیسے کریڈٹ کارڈ کی انفارمیشن ،اے ٹی ایم پن نمبر وغیرہ۔۔پوچھنے والا کوئی بھی ہو فورا کال کر کے کنفرم کریں کہ پوچھنے والا وہی ہے جو آپ نے سمجھا۔ یعنی بھائی کے نمبر سے بھائی ہی بات کر رہا ہے وغیرہ وغیرہ
*جب بھی کسی فیملی ممبر یا دوست کا ایس ایم ایس آئے کہ فلاں جگہ ملو فورا کال بیک کر کے کنفرم کریں کہ ایس ایم ایس درست شخص نے بھیجا ہے بنا کنفرمیشن کے کسی سے ملنے نہ جائیں۔۔
بھلے آپ کے ساتھ ایسا نہیں ہوا لیکن ایسا کسی کے ساتھ کبھی بھی ہو سکتا ہے لہذا یہ آرٹیکل زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پڑھائیں