back to top

ہفتے بھر کومے میں رہنے کے بعد حضرت والد گرامی کی طبیعت سنبھل چکی تھی والد محترم کا اصرار تھا اپنے گھر بستی شاہ جمال نوتک چلتے ہیں کیونکہ والدہ محترمہ وہیں تھیں

چنانچہ ہم جامعہ اپنے گھر واپس آگئے

کل پھر ہمیں دوبارہ ڈیلائیسسز کیلئے واپس ملتان جانا تھا رات کو جسم پر خارش کی شکایت بڑھ گئی 

میں اک تیل لایا تھا رات بھر اسی کی مالش کرتے رہے

بار بار نماز کے لئے کہتے اور انہیں بتایا جاتا کہ آپ نماز ادا کر چکے ہیں صبح 7 بجے کے قریب انہیں خون کی الٹی آئی جو

سب کیلئے تشویش کا باعث تھی

ڈاکٹر سے  شام کا ٹائم لیا ہوا تھا مگر مشورے میں یہ طے ہوا فوراً لے جانا چاہیے

ملتان روانہ ہوگئے

ملتان انکی حالت بگڑ گئی فورا ڈیلائیسسز کیلئے   جانا پڑا واپسی پر 

نیم بیہوشی طاری تھی یادواشت متاثر لگے لگی خادم سے پوچھتے کہ تم کون ہو مگر یاد رہا تو انہیں بس نماز یاد تھی

مجھے وضو کراؤ مجھے نماز پڑھاؤ 

عصر کے وقت میں تھوڑا سستانے کیلئے دوسرے کمرے لیٹا ہی تھا کہ خادم نے آکر بتایا کہ آپکا نام بار بار لے رہے ہیں

میں بھاگا بھاگا پہنچا پھر حضرت نے اٹھنے نہیں دیا یہ دوسری رات تھی سب  پر بہت بھاری صبح تہجد کے وقت میں اور خادم کمرے میں تھے مجھے کہا وضو کراؤ

اور گاڑیاں روانہ کرو ایک گاڑی والدہ کو لے آئے دوسری بھائی صاحب کو لے آئے تایا ابو کو بھائی صاحب کہتے تھے

تیسری آپکی دادی کو لے آئے پھر کہا میرے لیے بیری کے پتے گرم کرو تین کچے ڈھیلے بھی لے آؤ

یہ ساری چیزیں تیار کرو اور مجھے پگڑی پہناو

یہ سب باتیں بھر پور انداز میں کہیں جیسے کوئی تندرست آدمی کہتا ہے

جسپر میں رونے لگا

صبح نماز کے بعد کومے میں چلے گئے

اسی حالت میں ہاسپٹل لائے

وہاں پتہ چلا حضرت کا جگر فیل ہوچکا ہے

ڈاکٹر نے چھوٹے بھائی کو بتادیا اب دعا ہی کرسکتے ہیں

رات تہجد کے بعد انکی سانس کی آواز آنے لگے جس سے ذکر کی آواز محسوس ہوتی تھی

میری نظریں آپکے چہرے پر ٹکی رہیں

صبح نماز کی تیاری کررہے تھے تو انہوں نے بند آنکھیں کھولیں اور اللہ کہہ کر اک ہچکی لی

پھر چہرے پر ایک پرسکون مسکراہٹ پھیل گئی

میں سمجھ گیا کہ ہم چھت سے محروم ہوگئے ہیں

انا للہ وانا الیہ راجعون

انکی اس آخری ہچکی نے میری زندگی کا رخ بدل دیا

تین سال تک ایسا اثر طاری رہا کہ میں نے لوگوں سے ملنا چھوڑ دیا فون تک بند کردیے کبھی کبھی تو وہ منظر ایسا آنکھوں میں ابھرتا کہ تین تین دن تک نیند نا آتی 

آہ زمین کھا گئی آسماں کیسے کیسے

 بشکریہ حضرت مولانا صاحبزادہ پیر احمد صاحب شاہجمالی دامت برکاتہم العالیہ

نگاہ اور شرمگاہ کی حفاظت

سورہ النور آیت نمبر 30 قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ وَ یَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمۡ ؕ ذٰلِکَ اَزۡکٰی لَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصۡنَعُوۡنَ...

ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کےپروفیسر سے پوچھا

ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کےپروفیسر سے پوچھا ۔ سر " نٹورے " کا کیا مطلب ہوا؟ " نٹورے " ؟؟؟ پروفیسر نے حیران ہوتے ہوئے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

اچھی باتیں کام کی باتیں

درخت پر اوقات سے زیادہپھل لگ جائیںتو اس کی ڈالیاںٹوٹنا...

Hadith: Good to serve Muslims

Hadith: Good to serve Muslims Sahih Al Bukhari...

22 Duas from The Holy Quran

Allah is there for us anywhere…………but do...

مہنگائی بہت بڑھ گئی

حضرت مولانا یوسف صاحب ر حمہ اللہ کے زمانے...

متقیوں کی سی صورت بھی آفات سے حفاظت کا ذریعہ ہے

 حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب کاندھلوی نوراللہ مرقدہ،...

سفارش کرنا

سفارش کرنا safarish se koi km krwana kesa ha? شرعی حدود...

بچوں کے لئے صحیح اسکول بیگ منتخب کرنے کے 14 اہم نکات

 بچوں کے لئے صحیح اسکول بیگ منتخب کرنے کے...

Hadith: Allah is Merciful

To Make The Heart Tender Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu...

Hadith: Faith

Sahih Al Bukhari - Book of Belief Volumn 001, Book...

متعلقہ مضامین

مام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی خوش اخلاقی کا واقعہ

 خطیب نے ایک واقعہ نقل کیا ہے کہ ایک موچی امام  ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے پڑوس میں رہتا تھا، دن بھر بازار میں...

نائی اور غربت دی چس

ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔ مشکل سے گزر بسر...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ لوگوں کو سلام کیا کرتا تھا، ایک آدمی روز اس کو جواب میں گالیاں دیتا تھالیکن...

بے شک اللہ ہی جانتا ہے سب کے دلوں کے حال

راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع تھا۔ جیسے ہی ایک پرانے مکان پر نظر پڑی، اُس کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہا ہی تھا کہ ساتھ...

سب سے زیادہ خوشی آپ کو کس چیز میں محسوس ہوئی

حقیقی خوشی عبدالغفار سلفی ، بنارس        ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ریڈیو اناؤنسر نے اپنے مہمان سے جو ایک کروڑ پتی شخص تھا...