back to top

صبح ہی صبح میاں بیوی کا خوب جھگڑا ہو گیا، بیگم صاحبہ غضبناک ہو کر بولیں… “بس، بہت کر لیا برداشت، اب میں مزید ایک منٹ بھی تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی”

میاں جی بھی طیش میں تھے… بولے… 

“میں بھی تمہاری شکل دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکا ہوں… دفتر سے واپس آوُں تو مجھے نظر نہ آنا گھر میں… اٹھاوُ اپنا ٹین ڈبا اور نکلو یہاں سے”… میاں جی غصے میں ہی دفتر چلے گئے…

بیگم صاحبہ نے اپنی ماں کو فون کیا اور بتایا کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بچوں سمیت میکے واپس آ رہی ہے… اب مزید نہیں رہ سکتی اس جہنم میں…

ماں نے کہا “بندے کی پتر بن کے آرام سے وہیں بیٹھ، تیری بڑی بہن بھی اپنے میاں سے لڑ کر آئی تھی، اور اسی ضد میں طلاق لے کر بیٹھی ہوئی ہے، اب تو نے وہی ڈرامہ شروع کر دیا ہے.. خبردار جو ادھر قدم بھی رکھا تو…. صلح کر لے میاں سے… اب وہ اتنا بُرا بھی نہیں ہے”…

ماں نے لال جھنڈی دکھائی تو بیگم صاحبہ کے ہوش ٹھکانے آئے اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیں… جب رو کر تھکیں تو دل ہلکا ہو چکا تھا… 

میاں کے ساتھ لڑائی کا سین سوچا تو اپنی بھی کافی غلطیاں نظر آئیں…

منہ ہاتھ دھو کر فریش ہوئی اور میاں کی پسند کی ڈش بنانی شروع کر دی… اور ساتھ سپیشل کھیر بھی بنا لی… سوچا شام کو میاں جی سے معافی مانگ لوں گی، اپنا گھر پھر بھی اپنا ہی ہوتا ہے…

شام کو میاں جی گھر آئے تو بیگم نے ان کا اچھے طریقے سے استقبال کیا… جیسے صبح کچھ بھی نہ ہوا ہو…

میاں جی کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی… 

کھانا کھانے کے بعد میاں جی جب کھیر کھا رہے تھے تو بولے 

“بیگم، کبھی کبھار میں بھی زیادتی کر جاتا ہوں.. تم دل پر مت لیا کرو، بندہ بشر ہوں، غصہ آ ہی جاتا ہے”….

میاں جی بیگم کے شکر گزار ہو رہے تھے… اور بیگم صاحبہ دل ہی دل میں اپنی ماں کو دعائیں دے رہی تھیں… جس کی سختی نے اس کو یوٹرن لینے پر مجبور کیا تھا…ورنہ تو جذباتی فیصلے نے گھر تباہ کر دینا تھا…!!

سبق: اگر والدین اپنی شادی شدہ اولاد کی ہر جائز ناجائز بات کو سپورٹ کرنا بند کر دیں تو رشتے بچ جاتے ہیں۔ آزما لیجئے۔

گھر کا ماحول خوشگوار بنانے ، اور سسرال میں اپنی عزت بنانے کے کچھ ٹوٹکے ۔

گھر کا ماحول خوشگوار بنانے ، اور سسرال میں اپنی عزت بنانے کے کچھ ٹوٹکے ۔ (1) شوہر کی روٹین یہ بنائیں کہ گھر آئے...

بے مقصد کھیل

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا کا تصور

    دعا کا تصور عام لوگوں کے ذہن میں تقریبا...

معاشرے میں طلاق اور خلع کی سب سے بڑی وجہ

 آپ کسی بھی دارالافتاء چلے جائیں ہفتے کی بنیاد...

Hadith: Silk dress allowed for men if

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

Hadith: Be afraid from the curse of opressed

Mazlook ki bad-dua say bacho   ...

Hadith: Reciting Quran In The Prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of...

Hadith: Allah SWT will not be merciful to those who…

Sahih Al Bukhari - Book of Oneness, Uniqueness Of...

متعلقہ مضامین

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

Story – Be Thankful for the Simple Things

Be Thankful for the Simple Things·         Sheikh Salman al-OadahA man once approached a wise sage complaining of poverty....

ہمارا رویہ اپنی اولاد کے ساتھ

ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀☀☀ ★ہمارا جو رویہ ہے آج کل اپنی اولاد کے ساتھ کہ ہمارا کمرہ گویا کہ عدالت کا کمرہ ہے ‘ بچوں...

۔اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے

کسی ٹی وی ٹاک شو میں اینکرنے اپنے کروڑ پتی مہمان سے سوال پوچھا : زندگی میں آپ کو حقیقی خوشی کب اور کیسے...

ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ

ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ كا ﭘﻨﮑﭽﺮ ﻟﮕﻮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮨﻔﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ،ﺩﯾﺮ...