توبہ و استغفار
» امام الحسن بصري رحمه الله فرماتے ہیں:
“اِستغفار میں اضافہ کرو؛ کیونکہ تم نہیں جانتے کہ رحمت کب نازل ہوگی!”
(لطائف المعارف : 214/1)
» تابعی مسروق بن الأجدع رحمه الله کا قول ہے:
“بیشک ہر شخص کیلئے لازم ہے، کہ وہ تنہائی میں بیٹھا کرے؛ پھر اپنے گناہوں کو یاد کرے اور اُن پر اِستغفار کرے!”
(الزهد لأحمد بن حنبل : 2046)
» تابعي بكْر بن عَبد الله المُزني رحِمه اللّه کہتے ہیں:
“بیشک تم لوگ کثرت سے گناہ کرتے ہو، تو کثرت سے اِستغفار بھی کرو؛ کیونکہ قیامت کے دن بندہ جب نامہ اعمال میں ہر دو سطر کے بعد اِستغفار لکھا ہوا دیکھے گا، تو اُسے خوشی ہوگی!”
(التوبة لابن أبي الدنيا : 172)
» امام مالک بن دینار رحمه الله فرماتے ہیں:
“خطاء پر گریہ کرنا، گناہوں کو یوں مِٹاتا ہے؛ جیسے ہوا خشک پتوں کو اُڑا دیتی ہے!”
(التوبة لابن أبي الدنيا : 140)
» “کِسی عقلمند سے پوچھا گیا: ہمیں کِس بات پر رونا چاہیے؟ ارشاد ہوا: اُن گھڑیوں پر جو گناہوں میں بسر ہوئیں؛ پوچھا گیا: ہمیں کِس اَمر پر افسوس کرنا چاہیے؟ ارشاد ہوا: اُن لمحوں پر جو غفلت کی نذر ہوئے!”
(التوبة لابن أبي الدنيا : 103)