back to top

پشاور سے قطر پہنچا قطر سے فلائیٹ 3 بجے تھی۔ 3 بجتے ہی قطر ایر وایز میں اپنی سیٹ پہ بیٹھا تو میرے ساتھ ایک  لڑکی جو برطانیہ سے تھی بیٹھ گی۔ آتے ہی اس نے اپنے تہذیب کے مطابق ہاتھ بڑھاتے ہوے کہا ” ہاے “

میں بھی ہاے کہہ کر واپس اپنی کتاب پڑھنے میں مصروف ہوگیا…

اس نے کچھ وقت بعد پوچھا ” آپ کہاں سے ہے”

” پاکستان سے ہوں…..!!

اس نے بتایا کہ وہ اپنے خاوند کے پاس جدہ جارہی ہے

جو وہاں ملازم ہے میں نے زیادہ بات کرنا مناسب نہ سمجھا اور کتاب پڑھنے لگا۔ ایئر ہوسٹس مسافروں کو کھانے پیش کرنے لگی میں عموما فلائیٹ کے انکے کھانے نہیں کھاتا…..

انکے کھانے اکثر جرمن او پیرس سے بن کر آتے ہیں معلوم نہیں کہ کیا پکایا ہوتا ہے اور کس طرح سے پکاتے ہیں میں اس احتیاط کے پیش نظر ہمشہ فلائیٹ میں اپنے ٹفن سے کھانا نکال کر کھاتا ہوں۔

اس لڑکی نے اپنے سامنے میز کھولا اور اس پہ کھانا لگوا لیا ۔ چونکہ وہ میرے ساتھ ہی سیٹ پہ تھی اسلیئے مجھے اسکے حرکات کا علم ہوجاتا کہ وہ کیا کررہی ہے۔ اس نے اپنی بچی کو گود میں لٹایا۔ اور چمچ میں چاول لیکر اپنے منہ میں ڈالے….

چھوٹی سی معصوم بلکل سبز آنکھوں والی بچی نے معصوم سی پیاری آواز میں کہا ” مما” یعنی گویا احتجاج ہورہا تھا کہ امی مجھے بھی دے ۔ تب ماں نے چمچ میں تھوڑے سے چاول لیے اور اسکے منہ میں ڈالے.. جب بچی نے کھا لیے تو ماں نے مسکراتے ہوے کہا

” Say , thank you” 

یعنی کہ آپکا شکریہ ۔ وہ بچی ماں کو کہتی

“Mom , Thank you”

ماں نے پھر کھانا شروع کیا ۔ ابھی چندہی لمحے گزرے تھے کہ بچی نے پھر کھانے کا کہا ماں نے تھوڑے سے چاول چمچ میں لیے اور اسکے منہ میں ڈال دئے اور کہا

” Say , thank you “

یوں ماں بچی کو ایک ایک چمچ دیتی رہی اور ہر چمچ پہ کہلواتی رہی

“Say Thank You’’

اس سارے کھیل کو میں دیکھتا رہا ۔ اتنے میں کچھ چاول ماں کے کپڑوں پہ گرے تو بچی نے ماں کے لباس کی طرف جو بس نام کا ہی لباس تھا اشارہ کرکہ کہا

“MOM”

ماں نے ٹیشو پیپر سے براے نام کپڑوں کو صاف کیا کیوننکہ قطر میں گرمی پڑتی ہے اور وہ ایک آزاد ملک ہے ماں کپڑے صاف کرنے کے بعد بچی کو پیار سے بٹھا کر بولی

” Thank you My Chlid”

ماں نے پورے 36 بار اپنی بیٹی سے THANK YOU کہلوایا…

اب آپ لوگ بتائیں شکریہ ادا کرنے کی عادت اس بچی کی گھٹی میں پڑ جاے گی کہ نہیں۔ ہم میں سے کس نے اپنے بچوں کی پروش اس انداز سے کی ہے ؟ یورپ کے دنیا کے راز کو میں اسی معمولی واقعے سے جان گیا۔۔۔ کہ ہم کیوں غلام اور وہ کیوں آقا بن گئے

میرے دوستوں !! نبی کریم نے فرمایا

مَنْ لَمْ یَشْکُرِ الْمُنْعِمَ مِنَ الْمَخْلُوقِینَ لَمْ یَشْکُرِ اللَّهَ

جو محلوق کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا

ہے کوئی ماں جو آج ہمارے معاشرے میں اپنی اولاد کی اس طرح تربیت کرے

بحثیت معاشرہ ھم میں سے کوٸی کسی کے لیے کچھ بھی کرلے ھم شکریہ تک ادا نھیں کرتے عموما بلکہ کرنے والے کافرض سمجھتے ھیں

شکر ادا کرنا شروع کریں پلیز

بس پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی.

​ بس پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی. اچانک بجلی چمکی. بس کے قریب آئی اور واپس چلی گئی‘ بس آگے بڑھتی رہی‘ آدھ گھنٹے بعد بجلی دوبارہ آئی‘ بس...

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: healing in black cumin

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine Volumn...

ایک زندہ مینڈک

ایک پانی سے بھرے برتن میں ایک زندہ مینڈک...

یہ تو بتائیے کے موت کیا ہے؟

جابر بن حیان (فادر آف کیمسٹری) نے حضرت امام...

Hadith : Reward on your intentions

Sahih Al Bukhari - Book of Merits Of The...

Hadith: Telling your sins to others

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

متعلقہ مضامین

ﺍﻳﮏ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻰ ﺑﻴﻮﻯ

ﺍﻳﮏ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻰ ﺑﻴﻮﻯ ﻧﮯ ﺟﻮ ﻣﻜﻬﻦ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻮ ﺗﻴﺎﺭ ﻛﺮ ﻛﮯ ﺩﻳﺎ ﺗﻬﺎ ﻭﻩ ﺍﺳﮯ ﻟﻴﻜﺮ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻛﺮﻧﮯ ﻛﻴﻠﺌﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺎﺅﮞ ﺳﮯ ﺷﮩﺮ...

نیکی پلٹ کر آتی ہے

ملک صاحب ابھی چند دن پہلے لندن سے اپنے جگر کی پیوند کاری کروانے کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں. خدا نے ان کو...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا۔ لیکن راستے میں رش اور چیکنگ کی وجہ سے میں ائیرپورٹ لیٹ پہنچا۔جلدی سے...

ایک شخص سمندر کے کنارے واک کر رہا تھا

اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے آگئیں ؟ ایک شخص سمندر کے  کنارے  واک کر رہا تھا تو اس نے دور سے  دیکھا  کہ کوئی...

عربی حکایت: ایک لڑکی کی شادی ہوئی

ایک لڑکی کی شادی ہوئی شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہواکھانے سے بڑی اشتھا انگیزخوشبو آرہی...