back to top

ہمارے گھر کے قریب ایک بیکری ہے..اکثر شام کے وقت کام سے واپسی پر میں وہاں سے صبح ناشتے کے لئے کچھ سامان لے کے گھر جاتا ہوں..آج جب سامان لے کے بیکری سے باہر نکل رہا تھا کہ ہمارے پڑوسی عرفان بھائی مل گئے… وہ بھی بیکری سے باہر آرہے تھے… میں نے سلام دعا کی اور پوچھا.

“کیا لے لیا عرفان بھائی؟”

کہنے لگے ..”کچھ نہیں حنیف بھائی! وہ چکن پیٹس تھے..اور جلیبیاں تھیں بیگم اور بچوں کے لئے”

میں نے ہنستے ہوئے کہا…”کیوں..آج کیا بھابھی نے کھانا نہیں پکایا”

کہنے لگے..”نہیں نہیں حنیف بھائی! یہ بات نہیں ہے…دراصل آج دفتر میں شام کے وقت کچھ بھوک لگی تھی تو ساتھیوں نے چکن پیٹس اور جلیبیاں منگوائیں …میں نے وہاں کھائے تھے تو سوچا بیچاری گھر میں جو بیٹھی ہے وہ کہاں کھانے جائے گی..اس کے لئے بھی لے لوں… یہ تو مناسب نہ ہوا نہ کہ میں خود تو آفس میں جس چیز کا دل چاہے وہ کھالوں.. اور بیوی بچوں سے کہوں کہ وہ جو گھر میں پکے صرف وہی کھائیں…”

میں حیرت سے ان کا منہ تکنے لگا، کیوں کہ میں نے آج تک اس انداز سے نہ سوچا تھا..

میں نے کہا…”اس میں حرج ہی کیا ہے عرفان بھائی! آپ اگر دفتر میں کچھ کھاتے ہیں تو… بھئی بھابھی اور بچوں کو گھر میں جس چیز کا دل ہوگا کھاتے ہوں گے” وہ کہنے لگے..”نہیں نہیں حنیف بھائی! وہ بیچاری تو اتنی سی چیز بھی ہوتی ہے میرے لئے الگ رکھتی ہے…یہاں تک کہ اڑوس پڑوس سے بھی اگر کسی کے گھر سے کوئی چیز آتی ہے تو اس میں سے پہلے میرا حصّہ رکھتی ہے..بعد میں بچوں کو دیتی ہے…اب یہ تو خود غرضی ہوئی نہ کہ میں وہاں دوستوں میں گل چھڑے اڑاؤں…”

میں نے حیرت سے کہا..”گلچھڑے اڑاؤں…. یہ چکن پیٹس… یہ جلیبیاں… یہ گل چھڑے اڑانا ہے عرفان بھائی؟ اتنی معمولی سی چیزیں..”

وہ کہنے لگے…” کچھ بھی ہے حنیف بھائی! مجھے تو ڈر لگتا ہے کہ آخرت میں کہیں میری اسی بات پر پکڑ نہ ہو کہ کسی کی بہن بیٹی بیاہ کے لائے تھے…خود دوستوں میں مزے کر رہے تھے اور وہ بیچاری گھر میں بیٹھی دال کھارہی تھی…”

میں حیرت سے انہیں دیکھتا رہا..اور وہ بولے جارہے تھے..”دیکھئے…ہم جو کسی کی بہن بیٹی بیاہ کے لاتے ہیں نا…وہ بھی ہماری طرح انسان ہوتی ہے..اسے بھی بھوک لگتی ہے…اس کی بھی خواہشات ہوتی ہیں…اس کا بھی دل کرتا ہے طرح طرح کی چیزیں کھانے کا…..پہنے اوڑھنے کا…گھومنے پھرنے کا…اسے گھر میں پرندوں کی طرح بند کردینا…اور دو وقت کی روٹی دے کے اترانا …کہ بڑا تیر مارا…یہ انسانیت نہیں…یہ خود غرضی ہے…اور پھر ہم جیسا دوسرے کی بہن اور بیٹی کے ساتھ کرتے ہیں…وہی ہماری بہن اور بیٹی کے ساتھ ہوتا ہے”

ان کے آخری جملے نے مجھے ہلا کے رکھ دیا…میں نے تو آج تک اس انداز سے سوچا ہی نہیں تھا..

میں نے کہا…”آفرین ہے عرفان بھائی! آپ نے مجھے سوچنے کا ایک نیا زاویہ دیا…”

میں واپس پلٹا تو وہ بولے ..”آپ کہاں جارہے ہیں؟”

میں نے کہا” آئسکریم لینے….وہ آج دوپہر میں آفس میں آئسکریم کھائی تھی.” (“کتاب چہرہ” سے اقتباس)

ابومسعود البدری رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : “جب آدمی اپنے گھروالوں پرثواب کی نیت سے خرچ کرے تویہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔” صحیح بخاری حدیث

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

لا الٰہ الا اللہ

 ﺳﻮﺭﺝ ﻓﻀﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﻘﺮﺭہ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﭘﺮ ﭘﭽﮭﻠﮯ 5 ﺍﺭﺏ...

Story: You Called Me A Donkey!

  ‘Abdullah was an energetic person but lacking in certain...

اللہ تعالیٰ تمہارے لیے تین باتیں پسند نہیں کرتا

فضول خرچی```الحدیث النبوی:```قَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ،إِنَّ...

Hadith: Friday prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Friday Prayer Volumn...

Hadith: Best Islamic Traits

Sahih Al Bukhari - Book of Asking Permission Volumn...

Hadith: Allah’s ghaira

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah)...

متعلقہ مضامین

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں وہ ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے ۔اکثر ایسا ہوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے...

ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے

ام عثمان مظہر تربیت کی عمر Teen age سے پہلے پہلے ہے تو پھر ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے ۔۔۔ تو...

لندن – چاکلیٹ خرید کر کھایا کرتا تھا

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کیلئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس اسٹیشن...

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...