اے رحمان و رحیم! تو میری مدد فرما. تجھ سے بہتر کوئی مدد گار نہیں.
تو میری حفاظت فرما تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں.
تو مجھے راستہ دکھا . تجھ سے بہتر کوئی رہنما نہیں.
قیامت کے دن میرا پردہ رکھ کہ تجھ سے بہتر کوئی رازدار نہیں.
یہ دعا میرے لئے، میرے خاندان، دوست احباب اور تمام مسلمانوں کے حق میں قبول فرمالے بیشک تجھ سے بہتر کوئی سننے والا نہیں.
آمین یارب العالمین..!!