back to top

تم اپنی ماں سے جھگڑا نہ کرو۔۔۔ اگرچہ تم حق پر ہی کیوں نہ ہو

نیکی صرف یہ نہیں کہ تم اپنی ماں کے سر پر بوسہ دو،یا اپنےوالد کو، یا ان دونوں کے ہاتھوں پر، یا حتی کہ ان  دونوں کے پاؤں پر، پھر تم اس سے یہ سمجھو کہ تم ان دونوں کی رضامندی کی انتہا کو پہنچ چکے ہو!

اور نہ ہی) ان کے ساتھ نیکی( یہ ہے کہ تم واٹس ایپ یا فیس بک  کی صورت میں ان کے لیے چند کلمات لکھ لواور نہ ہی یہ کہ تم ماں کے بارے میں کوئی نشید سنوتو تمہارے آنسو بہہ پڑیں ،   یہ وہ نیکی نہیں ہے جوہمیں مقصود ہے۔

تو پھر نیکی کیا ہے؟

1.نیکی یہ ہے کہ:

تمہارے والدین کے دل میں جو ہے تم اس کومعلوم  کروپھرتم ان کی طرف سے حکم کا انتظار کیے بغیر اس کام کو کر گزرو۔

2.نیکی یہ ہے کہ:

تم یہ جان لو کہ کیا چیز ان کو خوشی دیتی ہے، پھر تم اس کے کرنے کی طرف جلدی کرو، اور جو چیزان کوغم دیتی ہے اس کو چھوڑ دو، اور تم سخت کوشش کرو کہ وہ اس کو کبھی بھی تم میں نہ دیکھیں !

3. نیکی یہ ہے کہ:

کسی کام کا احساس ہوجائے اور تمہارے والدین اس کا ذکر تم سے کریں کہ بےشک یہ ان کی خواہش ہے، تو تم فورا سے کر گزرو، اگرچہ وہ چائے کی ایک پیالی ہی کیوں نہ ہو!

4.نیکی یہ ہے کہ:

تم اپنے والدین کی راحت کے لیے حریص ہو جاؤ، اگرچہ وہ تمہاری خوش بختی کی قیمت پر  ہو،پس اگرتمہارا رات کو جاگناان دونوں کی (خوشی کی) قیمت پرہو، تو تمہارا جلدی سونا ان دونوں کے ساتھ نیکی ہے، اگرچہ تم اپنے نوجوان دوستوں کے ساتھ بیٹھنے میں کمی کرلو، تو اس سے تمہارا سینہ کھل جائے گا!

5.نیکی یہ ہے کہ:

تم اپنی ماں پر کثرت سے اپنے مال میں سےخرچ کرو، اگرچہ وہ خود لاکھوں کی مالک ہو یہ سوچے بغیر کہ اس کے پاس کتنا ہے، اور کتنا چلا گیا ہے اور کیا اسے ضرورت ہے یا نہیں، کہ جو کچھ بھی تمہارے پاس ہے جو بھی تمہارے پاس آیا ہے وہ اس کے راتوں کو جاگنے، اوراس کی تھکن، اوراس کی مشقت، اوراس کی راتوں کی سخت کوشش کی وجہ سے آیا ہے، وہ جو اس نے تمہاری رعایت کرتے ہوئے گزاری ہیں !

6.نیکی یہ ہے کہ:

تم اس کی راحت کی تلاش میں رہو، پس اب تم اسے اپنی خاطر محنت ومشقت نہ کرنے دو، پس اتنا ہی کافی ہے جو اس نے تمہاری پیدائش سے لے کراب تک محنت وکوشش کی ہے یہاں تک کہ تم اپنی عمر کے اس حصے کو پہنچ گئےہو۔

7.نیکی یہ ہے کہ:

تم اس کو ہنسانے کا سبب بن جاؤ، اگرچہ تم خود کو بہت باتونی یا ہنسانے والا محسوس (نہ) کرو۔

نیکی)یعنی والدین کے ساتھ حسن سلوک( کے اور بھی بہت زیادہ راستے ہیں جو جنت تک لے جانے والے ہیں، تو تم اسےصرف ایک بوسے تک ہی محدود نہ کرلو، کبھی اس بوسے کے بعد بھی  بہت سی کوتاہیوں کا ارتکاب کیا جاتا ہے !

والدین کے ساتھ احسان،ایسی ذمہ داری نہیں جس کی تمہارے اور تمہارے بھائیوں  کے درمیان باری مقرر کر لی جائے، بلکہ یہ توجنت کے دروازوں کی طرف بھیڑ کرنا ہے اگرچہ وہ زندہ ہوں یا فوت ہوچکے ہوں۔

Ustazah Dr. Farhat Hashmi

How to Practice Gratitude in Islam

  grat·i·tude/ˈgratəˌt(y)o͞od/ Noun: ...

مرض لگنے کے اوقات

    ماہر امراض دل  ہونے کے ناطے مجھے دنیا بھر سے طبی اجتماعات اور محاضرات میں شرکت کی دعوت ملتی ہے۔ مگر یہ والا...

Hadith: Curing Fever

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

World’s first under water mosque

sorry i dont have the pictures :) A group of...

سوراخ والا بیگ

سوراخ والے بیگ سے ڈرو! نیکیوں کو برباد کرنے سے...

Hadith: Yawning and Sneezing

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

میرے شوہر اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکتے

*سوال*میرے شوہر اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکتے۔...

Hadith: Take Bath As Soon As Possible Because…

Sahih Al Bukhari - Book of Bathing (Ghusl) ...

Hadith: Allah SWT is Merciful

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala...

متعلقہ مضامین

تم میرے بچے کو کیوں ڈانٹتے ہو؟

وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تها،کالج کے بعد جب یونیورسٹی میں داخل ہوا تو باپ کی معمولی تنخواہ اس کے اخراجات پورے...

ہمارا رویہ اپنی اولاد کے ساتھ

ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀☀☀ ★ہمارا جو رویہ ہے آج کل اپنی اولاد کے ساتھ کہ ہمارا کمرہ گویا کہ عدالت کا کمرہ ہے ‘ بچوں...

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

سچی کہانی – بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ

* بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ (سچی کہانی) *یہ تحریر اب لکھ رہا ہوں ، کیونکہ شاید اس کی اب سب...

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ

ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ...