سنتیں گھر پر پڑھنا افضل ہے یہ مسجد میں؟

*مسئلہ #015*

سوال:

سنتیں گھر پر پڑھنا افضل ہے یہ مسجد میں؟

جواب:

گھر پر سنتیں پڑھنا افضل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے۔ عبداللہ بن سعد (رض) فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: دونوں میں کون افضل ہے گھر میں نماز پڑھنا یا مسجد میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  تم میرے گھر کو نہیں دیکھتے کس قدر مسجد سے قریب ہے، اس کے باوجود بھی مجھے فرض کے علاوہ نفلی نمازیں گھر میں پڑھنی زیادہ محبوب ہیں  ۱؎۔ (ابنِ ماجہ: ۱۳۷۸)

مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ گھر کا ماحول پُر سکون ہو اور اس کو گھر جاتے ہی مصروفیت نہ آ لے اور یہ جاتے ہی اور کاموں میں مشغول نہ ہو جائے۔

نوٹ: اِدھر یہ حدیث بھی ذہن میں رہے کہ

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھروں میں بھی نمازیں پڑھا کرو اور انہیں بالکل مقبرہ نہ بنا لو۔ بُخاری: ۴۳۲) اس بات کا سوال اپنے آپ سے کرنا چاہیے کہ کیا ہم مساجد کے علاوہ اپنے گھروں میں بھی نماز کو قائم کر رہے ہیں؟

اگر نہیں کر رہے تو ان تمام احادیث کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گھروں میں بھی نفلی اعمال کو فروغ دیا جائے۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

نکاح کروائیں

سورہ النور آیت نمبر 32  وَ اَنۡکِحُوا الۡاَیَامٰی مِنۡکُمۡ وَ...

میٹھے پانی کی تازہ مچھلی

ایک شخص نے مچھلی فروشی شروع کی تو سوچا...

عاصم اور اس کے بچوں نے پروگرام بنایا

ايک دن عاصم اور اس کے بيوي بچوں نے...

ایک صاحب نے میرے کندھے پہ تھپکی

جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد گیا - تقریر کے...

Hadith: You are responsible for …

Sahih Al Bukhari - Book of Wills And Testaments...

آداب گفتگو

قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں گفتگو کے آداب...

وہ (فرشتے) جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں، اور جو اس کے گرد موجود ہیں

سورہ الغافر آیت نمبر 7 اَلَّذِیۡنَ یَحۡمِلُوۡنَ الۡعَرۡشَ وَ...

صدقہ کا بہترین اصول

گذشتہ سال اکتوبر  میں  بندہ  حضرت شیخ الاسلام مفتی...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے