back to top

میں نے فخر سےبابا جی کو کہا کہ میرے پاس اچھا بنک بیلنس ھے دو گاڑیاں ھیں بچے انگریزی سکول میں پڑھتے ہیں۔ عزت مرتبہ ذھنی سکون الغرض دنیا کی ھر آسائش میسر ہے۔ 

بابا نے ایک نظر بھر کر مجھے دیکھا اور بولا معلوم ھے یہ کرم اس لئے ھوا کے تو نے اللہ کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں 


میں نے وضاحت چاھی  

بابا گویا ھوا۔ بابا اشفاق احمد کہتے ہیں 


میری اماں نے ایک اصیل ککڑ پال رکھا تھا ۔ اماں کو اس مرغے سے خصوصی محبت تھی ۔ اماں اپنی بک  (مٹھی) بھر کے مرغے کی چونچ کے عین نیچے رکھ دیا کرتی تھی اور ککڑ چونچ جھکاتا اور جھٹ پٹ دو منٹ میں پیٹ بھر کے مستیوں میں لگ جاتا ۔ 

میں روز یہ ماجرا دیکھا کرتا ۔ اور سوچتا کہ یہ ککڑ کتنا خوش نصیب ہے ۔ کتنے آرام سے بنا محنت کئے اس کو اماں دانے ڈال دیتی ہے ۔ 

ایک روز میں صحن میں بیٹھا پڑھ رھا تھا حسب معمول اماں آئی اور دانوں کی بک بھری کہ مرغے کو رزق دے اماں نے جیسے ھی مٹھی آگے کی مرغے نے اماں کے ھاتھ پر ٹھونگ  (چونچ ) مار دی اماں نے تکلیف سے ھاتھ کو جھٹکا تو دانے پورے صحن میں بکھر گئے ۔ اماں ھاتھ سہلاتی اندر چلی گئی اور ککڑ  (مرغا ) جو ایک جگہ کھڑا ہو کر آرام سے پیٹ بھرا کرتا تھا اب وہ پورے صحن میں بھاگتا پھر رھا تھا ۔ کبھی دائیں جاتا کبھی بائیں کبھی شمال کبھی جنوب ۔ سارا دن مرغا بھاگ بھاگ کے دانے چگتا  رھا۔ تھک بھی گیا اور اس کا پیٹ بھی نہیں بھرا۔ بابا دین مُحمد نے کچھ توقف کے بعد پوجھا بتاو مرغے کے ساتھ ایسا کیوں ھوا؟ میں نے فٹ سے جواب دیا نہ مرغا  اماں کے ھاتھ پر ٹھونگ مارتا نہ ذلیل ھوتا 

بابا بولا بلکل ٹھیک ۔ افتخار افی یاد رکھنا اگر اللہ کے بندوں کو حسد گمان تکبر تجسس غیبت اور احساس برتری کی ٹھونگیں مارو گے تو اللہ تمھارا رزق مشکل کر دے گا ۔ اور اس اصیل ککڑ کی طرح مارے مارے پھرو گے ۔ تو نے اللہ کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑیں رب نے تیرا رزق آسان کر دیا ۔

 بابا عجیب سی ترنگ میں بولا پیسہ عزت شہرت آسودگی حاصل کرنے اور دکھوں سے نجات کا آسان راستہ سن لے ۔ اللہ کے بندوں سے محبت کرنے والا ان کی تعریف کرنے والا ان سے مسکرا کے بات کرنے والا اور دوسروں کو معاف کرنے والا کبھی مفلس نہیں رھتا۔ آزما کر دیکھ لو۔ اب بندوں کی محبت کے ساتھ ساتھ شکر کے آنسو بھی اپنی منزل میں شامل کر کے امر ھو جائے گا ۔ یہ کہ کر بابا دین مُحمد برق رفتاری سے میں گیٹ سے باہر نکل گیا اور میں سر جھکائے زاروقطار رو رھا تھا اور دل ھی دل میں رب العزت کا شکر ادا کر رہا تھا ۔ کہ بابا دین محمد نے مجھے کامیابی کا راز بتا دیا تھا 

اللہ ھمیں آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے آمین 

از قلم افتخار افی

یہ دعا بہت پیاری ہے اِسے سکون سے پڑھیں

یہ دعا بہت پیاری ہے اِسے سکون سے پڑھیں اور دل میں آمین کہیں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں. ھو سکتا ہے کہ دوسرے...

کمفرٹ زون سے باہر نکلیں

کمفرٹ زون سے باہر نکلیں    کمفرٹ زون ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں آپ نئے چیلنج قبول کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔   اس میں رہتے ہوئے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

اللہ اسے پورے طور پر جہنم سے نجات دیدے گا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْكٍ،...

Bad Attitudes – Don’t Give in to Them

You might be beset with times of weakness,...

Hadith: Replying to the poeple of Book

Sahih Al Bukhari - Book of Dealing...

معمولی چال سے چل کرآؤ

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، "جب تم اقامت...

Hadith: Curing Fever

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine Volumn 007, Book...

آپ کو ان میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟

آپ کو ان میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟ •...

متعلقہ مضامین

میرا پاجامہ

*عید کاپاجامہ.......* اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو، کرتہ  پاجامہ آ ھی گیا    چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک...

چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر

بھائی۔ ۔ ۔ وہ چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر ہے؟ انہوں نے آتے ہی دکاندار سے سوال کیا تھا، جو اسوقت ہمارے لئے کالی مرچ تول...

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

کل وقار آیا تھا۔۔۔! ولایت میں رہتا ہے – واپس آتے ہی ملنے چلا آیا

کل پھیکے کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔۔! سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔۔! جانے کون ملنے آیا...

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...