ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ مجھے کچھ وصیت فرمائیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، تقوی کا اہتمام کرو کہ تمام امور کی جڑ ہے – میں نے عرض کیا کہ اس کے ساتھ کچھ اور بھی ارشاد فرمائیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تلاوت قرآن کا اہتمام کرو کہ دنیا میں یہ نور ہے اور آخرت میں ذخیرہ
حوالہ: فضائل اعمال
باب : فضائل قرآن
صفحہ 35