back to top

بہت جلد مینڈک مر جائے گا

ایک پانی سے بھرے ہوئے برتن میں ایک زندہ مینڈک ڈالیں اور پانی کو گرم کرنا شروع کریں۔ جیسے ہی پانی کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گا، مینڈک بھی اپنی باڈی کا درجہ حرارت پانی کے مطابق ایڈجسٹ کرے گا اور تب تک کرتا رہے گا جب تک پانی کا درجہ حرارت “بوائلنگ پوائنٹ” تک نہیں پہنچ جاتا۔

جیسے ہی پانی کا ٹمپریچر بوائلنگ پوائنٹ تک پہنچے گا تو مینڈک اپنی باڈی کا ٹمپریچر پانی کے ٹمپریچر کے مطابق ایڈجسٹ نہیں کر پائے گا اور برتن سے باہر نکلنے کی کوشش کرے گا لیکن ایسا کر نہیں پائے گا کیونکہ تب تک مینڈک اپنی ساری توانائی خود کو “ماحول کے مطابق” ڈھالنے میں صرف کر چکا ہو گا۔

بہت جلد مینڈک مر جائے گا۔۔۔

یہاں ایک سوال جنم لیتا ہے

“وہ کونسی چیز ہے جس نے مینڈک کو مارا؟”

سوچیئے!

میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے اکثر یہ کہیں گے کہ مینڈک کو مارنے والی چیز وہ “بُرا انسان” ہے جس نے مینڈک کو پانی میں ڈالا، یا پھر کچھ یہ کہیں گے کہ مینڈک اُبلتے ہوئے پانی کی وجہ سے مرا۔۔۔

لیکن،

سچ یہ ہے کہ مینڈک صرف اس وجہ سے مرا کیونکہ وہ وقت پر جمپ کرنے کا فیصلہ نہ کر سکا اور خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے میں لگا رہا ۔۔۔

ہماری زندگیوں میں بھی ایسے بہت سے لمحات آتے ہیں جب ہمیں خود کو حالات کے مطابق ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ کب آپ نے خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا ہے اور کب حالات کو اپنے مطابق ۔۔۔۔

اگر ہم دوسروں کو اپنی زندگیوں کے ساتھ جسمانی، جذباتی، مالی، روحانی اور دماغی طور پر کھیلنے کا موقع دیں گے تو وہ ایسا کرتے ہی رہیں گے۔

اس لیے ہر دفعہ کنوئیں کا مینڈک بننے سے پرہیز کریں ۔۔۔اور وقت اور توانائی کے رہتے ہوئے “جمپ” کرنے کا فیصلہ ہمیشہ بروقت کریں ۔۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

میں ھر گھریلو عورت کو ”اللہ والی“ سمجھتا ھُوں

میں ھر گھریلو عورت کو ”اللہ والی“ سمجھتا ھُوں۔ گھریلو...

والدین کا شکر

سورہ لقمٰن آیت نمبر 14  وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ...

اس سے پہلے کہ دیر ھو جائے – بچوں سے متعلق کچھ ضروری ہدایتں

بقلم ابو مطیع اللہ حنفی اس سے پہلے کہ دیر...

جمای اور چھینک

حضورصلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا، اللہ تعالی چھینک کو پسند...

Hadith: looking towards sky during prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer ...

Al Mu’iz

Meaning : The Honourer. In Quran : “Whoever desires honor, to Allah...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے