*عید کاپاجامہ…….*
اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو،
کرتہ پاجامہ آ ھی گیا چاند رات کو
دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک تھا،
پاجامہ پر لگا انہیں تین انچ کچھ بڑا
بیگم سے بولے آج میرا کام یہ کرو،
تین انچ کاٹ کر اسے تم ٹھیک سے سِیو
بیگم یہ بولی دیکھئیے فرصت کہاں مجھے،
کل عید ھے اور آج بڑا کام ھے سر پے
بیٹی جو بڑی سامنے آئی اُسے کہا،
مہندی کا مگر اس نے بہانا بنا دیا
یوں چار بیٹیوں سے بھی جب بات نہ بنی،
کَرتے بھی کیا ، کسی سے بھی امید نہ رھی
خود ھی پجامہ کاٹ کے پھر سی دیا اسے،
اور پھر وہ جناب رات کو بے فکر سو گئے
ہ،…………………….
بیگم بچاری کام سے فارغ ھوئی ذرا،
پاجامہ کی سلائی کا تب دھیان آگیا
ناراض ھو نہ جائیں میاں کوئی بات پر،
پاجامہ ٹھیک کر دیا نیچے سے کاٹ کر
دھویا جو بڑی بیٹی نے مہندی بھرے وہ ہاتھ،
پاجامہ چھوٹا کر دیا پھر خوشدلی کے ساتھ
جس جس کو جب بھی وقت ملا سب نے یہ کیا،
پاجامہ چھوٹا کر کے وہیں سب نے رکھ دیا
یوں رات بھر سبھی تھے پجامے پے مہربان،
کہتا بھی کیا کسی سے *وہ* معصوم و بے زبان
ہ………..
پاجامہ کی تھی صبح کو درگت بنی ہوئی
کُرتے پے اک سفید تھی چڈّی رکھی ھوئی…