ابو یعلی نے ایک اور حدیث میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا *کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت کیا کرو* ۔ ابلیس کا کہنا ہے میں نے لوگوں کو گناہوں سے ہلاک کیا اور انہوں نے مجھے کلمہ اور استغفار سے ہلاک کیا جب میں نے یہ دیکھا دیکھا تو میں نے خواہشات کے ساتھ انہیں ہلاک کیا حالانکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں۔
ایک اور روایت میں ہے ۔ ابلیس کہنے لگا تیرے عزت و جلال کی قسم میں انہیں اس وقت تک گمراہ کرتا رہوں گا جب تک ان کی روحیں ان کے اجسام میں ہیں ۔ تو اللہ تعالی نے فرمایا میرے عزت و جلال کی قسم ! میں انہیں اس وقت تک بخشتا رہوں گا جب تک وہ مجھ سے مغفرت مانگتے رہیں گے ۔
تفسیر ابن کثیر
سورہ محمد
صفحہ 322