back to top

کنویں کا مینڈک اور مچھلی

 

 

ایک دفعہ کا
ذکر ہے کہ ایک آدمی سمندر سے ایک مچھلی پکڑ کے لایا اور اسے اپنے گھر میں موجود
کنویں میں ڈال دیا۔

اس کنویں میں
مینڈکوں کی حکومت تھی۔ مینڈکوں نے جب ایک نئی چیز دیکھی تو پہلے تو وہ ڈرے گھبرائے
دور دور گھومنے لگے۔ آخر ایک بڑے مینڈک نے ہمت دکھائی اور مچھلی کے تھوڑا قریب گیا
اور پوچھا: تم کون ہو ؟

میں مچھلی ہوں
! مچھلی نے جواب دیا۔

مینڈک : تم
کہاں سے آئی ہو؟

مچھلی : سمندر
سے۔

مینڈک : وہ
کیا ہوتا ہے؟

مچھلی : وہ
بہت بڑا ہوتا ہے۔ اور اس میں پانی ہوتا ہے.

مینڈک نے کہا
: کتنا بڑا ؟

مچھلی : بہت
بڑا۔

یہ سن کر
مینڈک نے اپنے گرد چھوٹا سا گول چکر کاٹا اور پھر مچھلی سے پوچھا : کیا اتنا بڑا
ہوتا ہے ؟

مچھلی مسکرائی
اور بولی نہیں بڑا ہوتا ہے۔

مینڈک نے
تھوڑا بڑا چکر لگایا اور کہا اتنا بڑا ؟

مچھلی ہنسی
اور کہا نہیں بڑا ہوتا ہے۔

مینڈک اب جوش
میں آ گیا اور اس نے آدھے کنویں کا چکر لگا کر مچھلی کی طرف دیکھا، جیسے پوچھ رہا
ہو کہ اب ؟

مچھلی نے پھر
نفی میں سر ہلایا۔

اب تو مینڈک
نے پوری رفتار سے پورے کنویں کا چکر لگایا اور مچھلی سے کہا کہ اب اس سے بڑی تو
کوئی چیز نہیں ہے۔

مچھلی مسکرائی
اور مینڈک سے کہا : تمہارا قصور نہیں ہے کہ تمہاری سوچ ہی اس کنویں تک ہے۔

 

اسی طرح ہمارے
معاشرے میں کُچھ لوگ بھی ایسے ہوتے ہیں جن کی سوچ اس کنویں کے مینڈک کے برابر ہوتی
ہے۔ ان کو لگتا ہے کہ وہی اپنے عقائد اور نظریات میں سچے اور کھرے ہیں۔ ایسے لوگوں
سے لڑائی یا بحث کرنے کی بجائے ان کو ان کے حال پر چھوڑیں اور ان کی سوچ پر مسکرا
کر آگے نکل جائیں۔

 

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

صدقہ ‏40 ‏طرح ‏کا ‏

1. دوسرے کو نقصان پہونچانے سے بچنا صدقہ ہے۔...

Hadith: Prophet PBUH lying in mosque

Sahih Al Bukhari - Book of Asking Permission ...

اندر کی بیماری

ایک ایسا درخت جس کے اندر بیماری ہو اور...

Hadith: Allah’s ghaira

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah)...

صحت – لیموں کے ٹکڑے آپ کو اپنی ساری زندگی بچاسکتے ہیں

بیجنگ ملٹری اسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر چن ہورین...

میں نے دیکھا ہے

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﮐﯿﭽﮍ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ...

How to Practice Gratitude in Islam

  grat·i·tude/ˈgratəˌt(y)o͞od/ ...

بھائی چارا

" بھائی چارا " ہمارے بابا جی محبّت کے...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے