ککڑ – میرے پاس دو گاڑیاں ہیں اور بہت اچھا بینک بیلنس ہے



اشفاق_احمد_کہتے_ہیں

 میں نے اپنے بابا جی کو بہت ہی فخرسے بتایا کہ میرے پاس دو گاڑیاں ہیں اور بہت اچھا بینک بیلنس ہے۔ اس کے علاوہ میرے بچے اچھے انگریزی سکول میں پڑھ رہے ہیں۔ عزت شہرت سب کچھ ہے، دنیا کی ہر آسائش ہمیں میسر ہے، اس کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی ہے۔ 
 میری یہ بات سننی تھی کہ انہوں نے جواب میں مجھے کہا کہ یہ کرم اس لیے ہوا کے تو نے اللّٰه کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں۔ 
 میں نے جب اس بات کی وضاحت چاہی۔
 تو بابا جی نے کہا: 
 ” اشفاق احمد، میری اماں نے ایک اصیل ککڑ پال رکھا تھا۔ اماں کو اس مرغے س خصوصی محبت تھی۔ اماں اپنی بک (مٹھی) بھر کے، مرغے کی چونچ کے عین نیچے رکھ دیا کرتی تھیں اور ککڑ چونچ جھکاتا اور جھٹ پٹ دو منٹ میں پیٹ بھر کے مستیوں میں لگ جاتا۔ 
 میں روز یہ ماجرا دیکھا کرتا اور سوچتا کہ یہ ککڑ کتنا خوش نصیب ہے۔ کتنے آرام سے بِنا محنت کیے، اس کو اماں دانے ڈال دیتی ہیں۔ 
 ایک روز میں صحن میں بیٹھا پڑھ رہا تھا، حسب معمول اماں آئی اور دانوں کی بک بھری کہ مرغے کو رزق دے۔ اماں نے جیسے ہی مُٹھی آگے کی، مرغے نے اماں کے ہاتھ پر ٹھونگ (چونچ) مار دی۔ اماں نے تکلیف سے ہاتھ کو جھٹکا تو دانے پورے صحن میں بکھر گئے۔ اماں ہاتھ سہلاتی اندر چلی گئی اور ککڑ (مرغا) جو ایک جگہ کھڑا ہو کر آرام سے پیٹ بھرا کرتا تھا، اب وہ پورے صحن میں بھاگتا پھر رہا تھا۔ کبھی دائیں جاتا، کبھی بائیں۔ کبھی شمال، کبھی جنوب۔
 سارا دن مرغا بھاگ بھاگ کے دانے چگتا رہا۔ تھک بھی گیا اور اُسکا پیٹ بھی نہیں بھرا۔”

بابا دین مُحمد نے کچھ توقف کے بعد پوچھا:
 ” بتاؤ مرغے کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟”
میں نے فٹ سے جواب دیا:
 ” نہ مرغا اماں کے ہاتھ پر ٹھونگ مارتا، نہ ذلیل ہوتا۔”
بابا بولا :
 ” بالکل ٹھیک، یاد رکھنا اگر اللّٰه کے بندوں کو حسد، گمان، تکبر، تجسس، غیبت اور احساس برتری کی ٹھونگیں مارو گے، تو اللّٰه تمھارا رزق مشکل کر دے گا اور اس اصیل ککڑ کی طرح مارے مارے پھرو گے۔ تُو نے اللّٰه کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑیں، ربّ نے تیرا رزق آسان کر دیا۔”

بابا عجیب سی ترنگ میں بولا،
*” پیسہ، عزت، شہرت، آسودگی حاصل کرنے اور دکھوں سے نجات کا آسان راستہ سن لے۔ اللّٰه کے بندوں سے محبت کرنے والا، ان کی تعریف کرنے والا، ان سے مسکرا کے بات کرنے والا اور دوسروں کو مُعاف کرنے والا کبھی مفلس نہیں رہتا۔ آزما کر دیکھ لو، اب بندوں کی محبت کے ساتھ ساتھ شُکر کے آنسو بھی اپنی منزل میں شامل کرلو، تو امر ہو جاؤ گے۔”*

یہ کہہ کر بابا دین مُحمد تیزی سے مین گیٹ سے باہر نکل گیا اور میں سرجُھکائے زارو قطار رو رہا تھا اور دل ہی دل میں ربّ العزت کا شُکر ادا کر رہا تھا کہ بابا دین محمد نے مُجھے کامیابی کا راز بتا دیا تھا۔
 اللّٰه ہمیں آسانیاں عطاء کرے اور آسانیاں تقسیم 
 کرنے کا شرف بخشے۔
 آمین ثم آمین یا رب العالمین

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی نقصان نہیں اٹھائے گی

سورہ فاطر آیت نمبر 29 اِنَّ الَّذِیۡنَ یَتۡلُوۡنَ ...

ہر وقت موجود ہرجگہ موجود

ہر وقت موجود ہرجگہ موجود ایک نرس نے مجھے بتایا...

Ten Signs Of Good Manners

Little arguing; Listening well; Avoiding searching for...

My best time of the day

My best time of the day comes when I...

حیزان اپنی ماں کی بڑا بیٹا ہے

سعودی عرب کے شہر قصیم کی شرعی عدالت نے...

Hadith: Delaying the debt

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa...

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی زوجہ محترمہ کا انٹرویو….!

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی زوجہ محترمہ کا...

کھانا کھلانا اور خوف دور کرنا

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‎ ‎جس شخص...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے