back to top

بابا جی اور سموسے پکوڑے


 

بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا،

بابا جی نے میری طرف دیکھا اور سوالیہ نظروں سے مسکرائے ۔

“کتنے پیسے دے سکتے ہو”

مجھے ایسے لگا، جیسے بابا جی نے میری توہین کی ہے،

مجھے ایک عرصے سے جانتے ہوئے بھی یہ سوال بے محل اور تضحیک تھی،

میں نے اصل قیمت سے زیادہ پیسے نکالے اور بابا جی کے سامنے رکھ دئیے،

بابا جی نے پیسے اٹھائے اور مجھے دیتے ہوئے بولے،

وہ سامنے سڑک کے اس پار اس بوڑھی عورت کو دے دو، کل آ کر اپنے سموسے پکوڑے لے جانا، میری پریشانی تم نے حل کر دی، افطاری کا وقت قریب تھا اور میرے پاس اتنے پیسے جمع نہیں ہو رہے تھے، اب بیچاری چند دن سحری اور افطاری کی فکر سے آزاد ہو جائے گی۔

میرے جسم میں ٹھنڈی سی لہر دوڑ گئی۔

وہ کون ہے آپکی ؟؟

میرے منہ سے بے اختیار سوال نکلا ۔ بابا جی تپ گئے،
 

وہ میری ماں ہے ، بیٹی ہے اور بہن ہے ۔ تم پیسے والے کیا جانو، رشتے کیا ہوتے ہیں، جنہیں انسانیت کی پہچان نہیں رہی انہیں رشتوں کا بھرم کیسے ہو گا، پچھلے تین گھنٹے سے کھڑی ہے، نہ مانگ رہی ہے اور نہ کوئی دے رہا ہے۔

تم لوگ بھوکا رہنے کو روزہ سمجھتے ہو اور پیٹ بھرے رشتوں کو افطار کرا کے سمجھتے ہو ثواب کما لیا۔

“اگر روزہ رکھ کے بھی احساس نہیں جاگا تو یہ روزہ نہیں، صرف بھوک ہے بھوک”
 

میں بوجھل قدموں سے اس بڑھیا کی طرف جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا، اپنے ایمان کا وزن کر رہا تھا، یہ میرے ہاتھ میں پیسے میرے نہیں تھے بابا جی کے تھے، میرے پیسے تو رشتوں کو استوار کر رہے تھے۔
 

بابا جی کے پیسے اللہ کی رضا کو حاصل کرنے جا رہے تھے۔

میں سوچ رہا تھا کہ اس بڑھیا میں ماں، بہن اور بیٹی مجھے کیوں دکھائی نہیں دی؟

اے کاش میں بھی بابا جی کی آنکھ سے دیکھتا، اے کاش تمام صاحبان حیثیت بھی اسی آنکھ کے مالک ہوتے،

اے کاش، کے ساتھ بیشمار تمنائیں میرا پیچھا کر رہی تھیں۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

سب سے بڑی غلطی

   ملفوظ، علامہ سید سلیمان ندوی رح************************************** دنیا میں جس چیز...

ماں باپ پر لعنت کرنا اور گالی دینا

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ...

Hadith: About Prophet’s (PBUH) Cup – Great Simplicity

Sahih Al Bukhari - Book of One-fifth Of Booty...

تم ایسی بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ؟

سورہ الصّف آیت نمبر 2 یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا  لِمَ  تَقُوۡلُوۡنَ...

صلح حدیبیہ اور فتح مکہ کا واقعہ

سورہ الفتح آیت نمبر 0بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ترجمہ:شروع اللہ...

Hadith: yawning and sneezing

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa...

بے شک اللہ ہی جانتا ہے سب کے دلوں کے حال

راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع تھا۔ جیسے ہی...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے