*رکوع*
رکوع کے بغیر نماز نہیں ھوتی۔
رکوع میں فرض مقدار یہ ھے کہ آدمی اتنا جھکے کہ اس کے ھاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں۔
اور کامل رکوع یہ ھے کہ آدمی اتنا جھکے کہ اس کا سر ، پیٹھ اور سرین برابر ھو جائیں ۔اور پیٹھ اس طرح سیدھی ھو کہ اس پر کوئی چیز رکھی جائے تو وہ گرے نہیں۔
*سجود*
نماز بغیر سجود کے درست نہیں ھوتی۔
سجدے کی فرض مقدار یہ ھے کہ پیشانی کا کچھ حصہ ، ایک ھاتھ ، ایک گھٹنہ اور ایک پاؤں کا کچھ حصہ زمین پر ٹِک جائے۔
کامل سجدہ یہ ھے کہ پوری پیشانی ، ناک ، دونوں ھاتھ ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں زمین پر ٹِک جائیں۔
مفتی محمود الحسن لاہور