back to top

میرے ایک دوست کو ان کے والد مرحوم کے کاغذات میں ایک تحریر ملی، جس میں ایک واقعہ کا بیان تھا، اسے پڑھ کر مجھے یاد آیا کہ ہمارے علاقے میں اس واقعہ کا بہت چرچا ہوا تھا۔

“ہمارے گاؤں سے قریب ایک نہر کی کھدائی ہو رہی ہے، سیکڑوں مزدور دن رات مٹی کی کھدائی میں مصروف رہتے ہیں، ایک دن ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔۔۔

ہوا یوں کہ ایک دن ایک لڑکا چیخنے لگا: ” سانپ ۔۔۔۔ سانپ ۔۔۔۔ ” 

مزدور دوڑے، مگر وہاں کچھ نہ تھا، جب اس لڑکے نے ایسا کئی بار کیا تو ٹھیکیدار نے سوچا کہ شاید یہ ناٹک کر رہا ہے، اسے بھوک لگ رہی ہے، یہ گھر جانا چاہتا ہے، اس کی حرکت سے کام کا بھی حرج ہورہا ہے، چنانچہ اس نے لڑکے کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا اور دوسرے مزدور کام کرنے لگے، کچھ حصے کی کھدائی کے بعد مزدوروں کو ایک سوراخ نظر آیا، انھیں یقین ہوگیا کہ اس بل میں ضرور سانپ موجود ہے، تھوڑا کھودنے پر واقعی ایک سانپ نکلا، مزدوروں کے پاس وہاں پھاوڑے کے علاوہ کچھ نہ تھا، ایک مزدور نے پھاوڑا مارا اور سانپ کے دو ٹکڑے ہوگئے، ٹھیک اسی وقت ایک چیل آئی اور سانپ کے اگلے ٹکڑے کو لے اڑی ۔۔۔!

وہ لڑکا خوشی خوشی اپنے گھر جارہا تھا، ابھی وہ گھر سے قریب پہنچا ہی تھا کہ آسمان سے ایک ادھ کٹا زندہ سانپ اس کے اوپر آ گرا، جس نے اسے ڈس لیا اور وہ فوراً اسی جگہ مر گیا، یہ وہی سانپ تھا، مزدوروں نے جس کے دو ٹکڑے کر دیئے تھے اور جس کے اگلے حصے کو چیل لے اڑی تھی ۔۔۔!

اس لڑکے کو سانپ وہاں بھی کاٹ سکتا تھا جہاں وہ نہر کی کھدائی کررہا تھا، لیکن اللہ تعالی نے اس کی موت اس کے ‘کچھ منٹ بعد ‘ اور اس کے ‘ گھر کے قریب ‘ لکھ دی تھی، پھر چند منٹ پہلے اور گھر سے دور کیسے آتی۔۔۔؟؟؟ 

یہ واقعہ پڑھ کر مجھے قرآن کی یہ آیت یاد آگئی : 

 فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمۡ لَا يَسۡتَـاۡخِرُوۡنَ سَاعَةً‌ وَّلَا يَسۡتَقۡدِمُوۡنَ‏ ۞ 

(سورۃ النحل آیت:61)

ترجمہ :- “جب ان کی موت کا وقت آجائے گا تو انہیں موت نہ ایک لمحہ بعد میں آئے گی نہ ایک لمحہ پہلے”

اے اللّٰہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر

 *کیا آپ اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟*ایک بار حضرت عمر رضى اللّٰہ بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے...

Hadith: Looking Towards The Sky During The Prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volumn 001, Book 012, Hadith Number 717. ----------------------------------------- Narated By Anas bin Malik :...

Hadith:Sneeze

Hadith: Sadqa

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے متعدد نکاح کیوں فرمائے

  *حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے متعدد...

تین فطری قوانین جو کڑوے ہیں لیکن حق ہیں

پہلا قانون فطرت  اگر کھیت میں دانہ نہ ڈالا جاۓ...

Hadith: Funeral Of The Person Who Was In Debt

Sahih Al Bukhari - Book of Transferance Of A...

مزاح ‏اور ‏مذاق

   بھولا محلے کا خاکروب تھا اور مزاحیہ بھی تھا...

کیا آپ بااخلاق ہیں؟ ابھی چیک کریں

امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب...

متعلقہ مضامین

ابراھیم بن ادھم اور دو فرشتے

حضرت ابراھیم بن آدھم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جن دنوں میں بیت المقدس میں تھا ان دنوں کا واقعہ ھے کہ ایک...

کہانی – ایک سانپ

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک...

بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو یہ خبر میرے والد کے لیے صورِ اسرافیل کی حیثیت رکھتی تھی‘ یہ پریشان...

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی

*’روزہ کے ذریعہ میں نے خدا کو پالیا‘**امتہ اللہ ہادیہ (نومسلمہ کے ایمان افروزتاثرات)**مترجم: ٖڈاکٹر محمد کلیم محی الدین*مجھے احساس ہوا کہ میں جس...

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

شکوے سے شکر تک

آنسو سے مٹھائی تک ایک صاحب شدید مالی تنگی کا شکار تھے… کھانا پینا تو خیر پورا ہو جاتا تھا مگر رہائش کی سخت پریشانی...