پیٹ بھر کر کھانا بیماری کی جڑ اور پر ہیز بیماری کا علاج ہے
مہمان کے لیے کچھ زیادہ خرچ کرنا اسراف میں شامل نہیں
غصے کی مقدار بات چیت میں اتنی ہونی چاہیے جیسے کھانے میں نمک
برے آدمی اچھی باتوں میں بھی برائی ڈھونڈتے ہیں جس طرح مکھی سارے جسم کو چھوڑ کر زخم پر آ کر بیٹھ جاتی ہے
ہر شخص کچھ نہ کچھ عقل و فراست رکھتا ہے کسی کو اپنے سے چھوٹا نہ سمجھیں
کام کو جلد کی بجائے بہتر طور پر کرنے کی کوشش کریں
دوسروں کے واقعات سے نصیحت حاصل کریں ورنہ کوئی دوسرا آپ کے واقعات سے نصیحت حاصل کرے گا
حرام روزگار آپ کی جیب کو وقتی طور پر بھر دے گا مگر آپ کے دل و دماغ سے ایمان کو نکال کر لے جائے گا جو کہ آپ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
ضروریات زندگی کو کم کر دینا سب سے بڑی مال داری ہے