back to top

اخلاقیات کے ایک استاد نے طلباء سے پوچھا !

اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی
لٹیرا ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے؟

کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی
10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کرو گے؟؟

یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپےکو
حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟

کلاس روم میں موجود اکثریت نے کہا کہ ہم 10
روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر
اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

استاد نے کہا : تمھا را بیان اور مشاہدہ درست
نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ذیادہ تر لوگ اُن 10 روپے کو واپس لینے کے چکر میں ڈاکو
کا پیچھا کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپے سے بھی
ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

طلباء نے حیرت سے استاد کو دیکھتے ہوئے کہا:
سر، یہ ناممکن ہے، ایسا کون کرتا ہے؟

استاد نے کہا!

یہ 86،400 اصل میں ہمارے ایک دن کے سیکنڈز
ہیں۔

کسی 10 سیکنڈز کی بات کو لیکر، یا کسی
10 سینکنڈز کی ناراضگی اور غصے کو بنیاد بنا کر ہم باقی کا سارا دن سوچنے، جلنے
اور کُڑھنے میں گزار کر اپنا باقی کا سارا دن برباد کرتے ہیں یہ والے 10 سیکنڈز
ہمارے باقی بچے ہوئے 86،390 سیکنڈز کو بھی کھا کر برباد کر دیتے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں روزانہ وقت اور دنیا میں رہنے
کی مہلت عطا کرتے ہیں جن پر اللہ کے ساتھ ساتھ ہمارے خاندان، بیوی بچوں، دوستوں
اور بہت لوگوں کا حق ہے۔

باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھیئے۔ ایسا نہ ہو
کہ آپ کا کوئی وقتی اشتعال، ناراضگی آپ سے آپ کے

سارے دن کی طاقت چھین کر لے جائے۔

معاف کریں

بھول جاٸیں

اور

آگے بڑھیں….!!!

مرغی اورباز کا بچہ

‏  ایک دانا آدمی کی گاڑی گاؤں کے قریب خراب ہوگئی اس نے سوچا کہ گاؤں میں کسی سے مدد لیتا ہوں۔ وہ جیسے ہی...

Story: The Young Man Passes By A Place

Story: The Young Man Passes By A Place One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a...

​The purpose of life

Hadith: Invocation (dua)

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: The Most Superior Charity

Sahih Al Bukhari - Book of Obligatory...

دوسری اور تيسرى ركعت؟

 اگر امام صاحب تراویح ميں  دوسری ركعت میں  بیٹھنے...

ھیرا یا کانچ

*ھیرا یا کانچ * بادشاہ نے کانچ کے ھیرے اور...

​مرغی کے انڈے

​​ مرغی کے انڈے کے چپٹے سرے میں اللہ تعالیٰ...

نکتہ چینی

ابھی پچھلے جمعے کی بات ہے کہ میں اخبار...

بستر پر بیٹھ کر کنگھی کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ#315موضوع: مسنون اعمالعنوان:بستر پر بیٹھ کر کنگھی کرنے کا...

متعلقہ مضامین

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...

مام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی خوش اخلاقی کا واقعہ

 خطیب نے ایک واقعہ نقل کیا ہے کہ ایک موچی امام  ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے پڑوس میں رہتا تھا، دن بھر بازار میں...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...

تم میرے بچے کو کیوں ڈانٹتے ہو؟

وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تها،کالج کے بعد جب یونیورسٹی میں داخل ہوا تو باپ کی معمولی تنخواہ اس کے اخراجات پورے...

عربی حکایت: ایک لڑکی کی شادی ہوئی

ایک لڑکی کی شادی ہوئی شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہواکھانے سے بڑی اشتھا انگیزخوشبو آرہی...