back to top

 

ا

یک دانا آدمی کی گاڑی گاؤں کے قریب خراب ہوگئی اس نے سوچا کہ گاؤں میں کسی سے مدد لیتا ہوں۔ وہ جیسے ہی گاؤں میں داخل ہوا تو اس نے دیکھا ایک بوڑھا شخص چارپائی پر بیٹھا ہے اور اس کے قریب مرغیاں دانہ چگ رہی ہیں ان مرغیوں میں ایک باز کا بچہ بھی ہے جو مرغیوں کی طرح دانے چگ ‏رہا ہے وہ حیران ہوا اور اپنی گاڑی کو بھول کر ، اس بوڑھے شخص سے کہنے لگا کہ یہ کیسے خلاف قدرت ممکن ہوا کہ ایک باز کا بچہ زمین پر مرغیوں کے ساتھ دانے چگ رہا ہے.؟

تو اس بوڑھےشخص نے کہا دراصل یہ باز کا بچہ صرف ایک دن کا تھا جب یہ پہاڑ پر مجھے گرا ہوا ملا میں اسے اٹھا لایا ، یہ زخمی ‏تھا میں نے اس کو مرہم پٹی کر کے اس کو مرغی کے بچوں کے ساتھ رکھ دیا جب اس نے پہلی بار آنکھیں کھولیں تو اس نے خود کو مرغی کے چوزوں کے درمیان پایا ، یہ خود کو مرغی کا چوزہ سمجھنے لگا اور دوسرے چوزوں کے ساتھ ساتھ اس نے بھی دانہ چگنا سیکھ لیا۔

اس دانا شخص نے گاوں والے سے درخواست ‏کی کہ یہ باز کا بچہ مجھے دیدیں تحفے کے طور پر یا اس کی قیمت لے لیں میں اس پر تحقیق کرنا چاہتا ہوں۔ اس گاؤں والے نے باز کا بچہ اس دانا شخص کو تحفے کے طور پر دیدیا۔ یہ اپنی گاڑی ٹھیک کرواکر اپنے گھر آ گیا ۔

وہ روزانہ باز کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا کرتا مگر باز کا بچہ ‏مرغی کی طرح اپنے پروں کو سکیڑ کر گردن اس میں چھپا لیتا۔ وہ روزانہ بلا ناغہ باز کے بچے کو اپنے سامنے ٹیبل پر بیٹھاتا اور اس کہتا کہہ تو باز کا بچہ ہے مرغی کا نہیں اپنی پہچان کر ۔

اسی طرح اس نے کئی دن تک اردو پنجابی سندھی سرائیکی پشتو ہر زبان میں اس باز ‏کے بچے کو کہا کہ تو باز کا بچہ ہے مرغی کا نہیں اپنی پہچان کر ۔ اپنے آپ کو پہچاننے کی کوشش کرو ۔ آخر کار وہ دانا شخص ایک دن باز کے بچے کو لے کر ایک بلند ترین پہاڑ پر چلا گیا اور اسے کہنے لگا ، خود کو پہچاننے کی کوشش کرو تم باز کے بچے ہو اور اس شخص نے یہ کہہ کر باز کے بچے ‏کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ۔

باز کا بچہ ڈر گیا اور اس نے مرغی کی طرح اپنی گردن کو جھکا کر پروں کو سیکڑ لیا اور آنکھیں بند کرلیں تھوڑی دیر بعد اس نے آنکھیں کھولیں تو اس نے دیکھا کہ زمین تو ابھی بہت دور ہے تو اس نے اپنے پر پھڑ پھڑائے اور اڑنے کی کوشش کرنے لگا۔ جیسے ‏کوئی آپ کو دریا میں دھکا دیدے تو آپ تیرنا نہیں بھی آتا تو بھی آپ ہاتھ پاؤں ماریں گے

تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنے آپ کو بیلنس کرنے لگا کیونکہ باز میں اڑنے صلاحیت خدا نے رکھی ہوتی ہے۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ اونچا اڑنے لگا۔ وہ خوشی سے چیخنے لگا اور اوپر اور اوپر جانے لگا ‏کچھ ہی دیر میں وہ اس دانا شخص سے بھی اوپر نکل گیا اور نیچے نگاہیں کرکے اس کا احسان مند ہونے لگا۔

تو دانا شخص نے کہا اے باز میں نے تجھے تیری شناخت دی ہے اپنے پاس سے کچھ نہیں دیا۔ یہ کمال صلاحیتیں تیرے اندر موجود تھیں مگر تو بے خبر تھا۔

یہی معاملہ ہم لوگوں کے ساتھ ہے۔ ‏ہماری ایک خاص شناخت ہے۔

ہم ایک خاص امت کے ارکان ہیں ۔

ہم ایک ایٹمی ملک کے شہری ہیں ۔

ہمارے اندر اللہ رب العزت نے بے پناہ صلاحیتیں رکھی ہیں۔ مگر پرابلم یہ ہے کہ ہمارے ارد گرد بےشمار مرغیاں ہیں جن میں ہمارے ٹی وی چینل اور اخبارات بھی شامل ہیں۔ ‏جو مسلسل ہم کو بتاتے ہیں کہ ہم باز کے بچے نہیں مرغی کے بچے ہیں۔

جو مسلسل بتاتے ہیں کہ تم سپر پاور نہیں ہو سپر پاور کوئی اور ہے۔

جو مسلسل بتاتے ہیں کہ تم بہادر اور طاقتور نہیں ہو بلکہ بزدل اور کمزور ہو

تمھاری تو قوم ہی ایسی ہے ….!!

کامیابی کی شرط یہ ہے کہ ہم خود کو پہچاننے کی کوشش کریں تاکہ ہم ایک بہترین امت اور بہترین قوم بن کر اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

جزاک اللّہ

واقعہ – باپ کا قتل

Asif Usman with Waqas Ahmed Khadmi and 46 others دو نوجوان عمر رضی اللہ عنہ کی محفل میں داخل ہوتے ہی محفل میں...

Hadith: For wives who are ungrateful to their husbands

Sahih Al Bukhari - Book of Belief Volumn 001, Book 002, Hadith Number 028. ----------------------------------------- Narated By Ibn 'Abbas : The Prophet said:...

Hadith: Faith

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

الفاظ کی دنیا

"الفاظ"   "الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔...

جب بچے ٹین ایج میں داخل ہوں

جب بچے ٹین ایج میں داخل ہوںتو انہیں کچھ...

Hadith; Allah is so kind

Sahih Al Bukhari - Book of Manumission Of Slaves...

Hadith: praying before intercourse – very powerful & rewarding

Sahih Al Bukhari - Book of Beginning Of Creation...

عورتوں کا کان اور ناک وغیرہ چھدوانا

مسئلہ #03 (عورتوں کا کان اور ناک وغیرہ چھدوانا) سوال: قرآن و...

ساس بہو کا رشتہ – اتنے بڑے احسان

------------------------ ایک خاتون جو کافی پڑھی لکھی تھی شاید ایم...

یہاں مچھلیاں پکڑنا منع ہے

ایک آدمی فش فارم میں کانٹا لگا کر بیٹھا...

متعلقہ مضامین

اپنا مسئلہ رکھ اپنے پاس۔ مجھے پیسے دے۔

ایک استاد تھا وہ اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتا تھا کہ یہ دین بڑا قیمتی ہے۔ ایک روز ایک طالب علم کا جوتا...

لندن – چاکلیٹ خرید کر کھایا کرتا تھا

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کیلئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس اسٹیشن...

اگر تُو نے مجھے نہ بتایا تو سزا کے لئے تیار ھو جا

بادشاہ ایک درویش کے پاس گیا جو کسی خاص ورد میں مصروف تھا بادشاہ نے اس درویش سے اس ورد کی بابت دریافت کیا...

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...