back to top

جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم

*مسئلہ#317*

*موضوع: حلال و حرام*

*عنوان:*

*جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم*

سوال:

جعلی ڈگری پر نوکری کرنا کیسا ہے؟ ایسی آمدنی حلال ہوگی؟

جواب:

جعلی ڈگری جھوٹ، خیانت، دھوکا دہی، فریب اور حق داروں کی حق تلفی جیسے گناہوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، لہذا جعلی طریقہ سے ڈگری حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ اس پر توبہ واستغفار کرنا لازم ہے۔ اس بنیاد پر نوکری اور ملازمت حاصل کرنے کی جستجو کرنا بھی درست نہیں ہے۔

باقی جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت کر کے جو تنخواہ وصول کی جائے اس کے حلال یا حرام ہونے سے متعلق یہ ضابطہ ہے کہ اگر مذکورہ شخص متعلقہ ملازمت اور نوکری کی صلاحیت رکھتا ہو اور اس کے تمام امور دیانت داری کے ساتھ انجام دیتا ہو تو اس کی تن خواہ حلال ہوگی، اس لیے کہ تن خواہ کے حلال ہونے کا تعلق فرائض کی درست ادائیگی سے ہے، اور اگر وہ شخص اس ملازمت اور نوکری کا اہل نہیں ہے، یا اہل تو ہے مگر دیانت داری کے ساتھ کام نہیں کرتا تو اس کی تن خواہ حلال نہیں ہوگی۔

فقط واللّٰه اعلم 

ڈیجیٹل دار الافتاء، راۓونڈ

https://www.facebook.com/2426755080673078/posts/2714234088591841/

استفادہ:

دارالعلوم دیوبند

جامعہ بنوری ٹاون کراچی

جامعہ اشرفیہ لاہور

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Do You Hate Someone

'Be quick in the Forgiveness from your Lord,  and pardon...

ھالینڈ میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی

ایک عرب نوجوان کا کہنا ہے کہ : اُن...

اپنی اصلاح کیسے کریں

از:حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت...

کچھ لوگ گلاب کی طرح ھوتے ہیں بالکل ترو تازہ

کچھ لوگ گلاب کی طرح ھوتے ہیں بالکل ترو...

رمضان ‏کا ‏اغاز

آج کی حدیث سیدنا عبداللہ بن عمر بن العاص رضی...

فیوز بلب – ریٹائرڈ دوستوں کی یاد دہانی کے لئے

  ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش کے لئے ایک بڑا افسر...

Hadith: Say your prayers SLOWLY

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

Hadith: what should a male do at home

Sahih Al Bukhari - Book of Supporting The Family...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے