back to top

بچے روزانہ چوبیش گھنٹے

میں نے تدر یسی فرائض کے دوران ایک کلاس میں سرسری طور پر سوال کیا کہ کشمیر کا کیا مسئلہ ہے بھئی؟ ہلکے پھلکے لہجے میں کیا ہوا یہ سوال کلاس میں موجود ہر طالب علم کے چہرے پر مسکراہٹ لے آیا۔ ہنستے ہوئے ایک   نٹ  کھٹ طالبعلم      نے فرمایا کہ دودھ مانگو گے کھیر دیں گے کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے۔

میں نے کہا کہ جناب وہ مانگ تھوڑی رہے ہیں۔ وہ تو چھین رہے ہیں پھر بھی آپ ان کو کھیر دے رہے ہیں۔ بچے حیران ہو کر میرا منھ تکنے لگے۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ پچھلے برس کی دہم کلاس اور اس دہم کلاس کی سیاسی معلومات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

میں نے سنجیدہ ہو کر پوچھا کہ کس کس کو معلوم ہے کشمیر کا مسئلہ؟ کوئی جواب نہیں آیا۔۔۔ مجھے جو افسوس ہوا وہ اپنی جگہ لیکن ہزاروں سوال میرے اپنے دماغ میں کلبلانے لگے۔ پھر پوچھا کہ کشمیر تو چھوڑو یہ بتاؤ کہ پاکستان کیوں بنایا تھا؟ جواب آیا کہ ہندو مسلمانوں پر ظلم کرتے تھے۔ پوچھا کہ کیا ظلم کرتے تھے؟ خاموشی۔۔۔!

پوچھا کہ ہندو کب بھارت میں آئے تھے؟ خاموشی۔۔۔!

پوچھا کہ مسلمان تو عرب میں تھے تو بھارت آنے کی ضرورت کیوں پڑی؟ خاموشی۔۔۔!

پوچھا کہ مسلمان کب بھارت آئے؟ خاموشی۔۔۔!

پوچھا کہ باب الاسلام کس کو کہتے ہیں؟ خاموشی۔۔۔!

آج کے کون کون سے ملک اس وقت بھارت کہلاتے تھے؟ سب چُپ۔۔۔!

بر صغیر کیا تھا؟ سب خاموش۔۔۔!

راجہ داہر کون تھا؟ موت کا سا سناٹا۔۔۔!

اشوک کی تہذیب کیا تھی؟ سب کے منھ لٹکے ہوئے۔۔۔!

ذات پات کا نظام کس نے نافذ کیا؟ منھ نیچے۔۔۔!

مسلمان بادشاہت کب شروع ہوئی؟ سب چُپ۔۔۔!

کسی مسلمان بادشاہ کا نام؟ سب چُپ۔۔۔!

انگریز کیوں انڈیا آئے؟ سب چُپ۔۔۔!

حاکم کیسے بنے؟ سب چُپ۔۔۔!

ایسٹ انڈیا کمپنی کیا تھی؟ سمندری قزاق کس نے بنائے؟ پہلا وائسرائے کون تھا؟

 ارے۔۔۔!!!! وائسرائے ہوتا کیا ہے؟؟؟ نہیں معلوم؟ شاباش۔۔۔ ٹیپو سلطان کون تھے؟ سراج الدولہ؟ حیدر علی؟ اورنگزیب عالمگیر؟ انڈیا کی سیاسی تنظیم کون سی بنائی گئی؟ کب؟ کیوں؟ سب منھ کھولے سوالات سنتے رہے۔

پلاسی کی جنگ کیا تھی؟ میسور کی اہمیت؟ الفانسو کون تھا؟ میر جعفر کا کیا کردار تھا؟ میر مدن؟ میر صادق؟ ارے غداروں کو بھی نہیں جانتے؟؟؟ اچھا چلو آسان سوال پوچھتا ہوں۔

علامہ اقبال کون تھے؟ سب بول پڑے۔۔۔ شاعر مشرق!!! اب تو میرا منھ کھلا رہ گیا۔ پوچھا کہ شاعر کے علاوہ کیا تھے؟ اب کی بار بچوں کا منھ کھل گیا۔۔۔۔۔ شاید اب تک آپ کا منھ بھی کھل گیا ہو کہ آخر میں لکھنا کیا چاہتا ہوں۔۔۔!

اب لکھنے کو رہ کیا گیا ہے۔ سوال تو شاید یہ بنتا ہے کہ یہ بچے روزانہ چوبیش گھنٹے کس مصروفیت میں گذارتے ہیں؟ ان کے ماں باپ ان کو کیا بتاتے ہیں؟ کیا سکھاتے ہیں؟ تاریخ کا علم ماں باپ کو ہے بھی یا نہیں؟ کس ماحول میں دن رات بسر ہوتے ہیں ان طلبہ کے کہ بنیادی معلومات تک ان کے کانوں میں کبھی نہیں پڑی؟ اور اس حالت پر جب کوئی کہے کہ کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے۔۔۔ تو مجھے بتائیے کہ میں زور زور سے پیٹ پکڑ کر ہنسوں۔۔۔۔ یا سر پکڑ کر پھوٹ پھوٹ کر روؤں  ؟
منقول

Hadith: Teaching and Preaching Tip

Sahih Al Bukhari - Book of Knowledge Volumn 001, Book 003, Hadith Number 068. ----------------------------------------- Narated By Ibn Mas'ud : The Prophet used to...

بچے نے سمندر ميں اپنا جوتا کھو ديا

ايک بچے نے سمندر ميں اپنا جوتا کھو ديا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ ديا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔ يہ سمندر چور...

پاگل خانے میں

Hadith: Delight of Faith

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

بادشاہ نے اپنے تین وزراء کو دربار میں بلایا

  یک دن بادشاہ نے اپنے تین وزراء کو دربار...

Hadith: Starting From Right

Sahih Al Bukhari - Book of Gifts Volumn...

ﭼﻮﺭ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ

*ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺭ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ* ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ جاگﺭﮨﯽ...

Hadith: Alcohol Trade

Sahih Al Bukhari - Book...

Story: The Young Man Passes By A Place

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by...

Hadith: Do you want Allah SWT to spend on you?

Volume 7, Book 64, Number 264: Narrated Abu Huraira Razi...

متعلقہ مضامین

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

کہانی- طوطے کی موت

ایک بزرگ نوجوانوں کو جمع  کرتے اور انہیں ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کی دعوت دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے ایک مسجد کو اپنا...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ لوگوں کو سلام کیا کرتا تھا، ایک آدمی روز اس کو جواب میں گالیاں دیتا تھالیکن...

بابا جی اور سموسے پکوڑے

  بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا، بابا...