back to top

تاریخ سولہ مارچ2011

شام کا وقت

مقام فوکو شیما جاپان

__________________

آج زلزلے کو پانچ دن گزر چکے ہیں . ایک مقامی سکول میں ایک چیئرٹی آرگنائزیشن پناہ گزینوں میں خوراک تقسیم کر رہی ہے. ایک بہت لمبی قطار میں لوگ اپنی باری کے انتظار میں کھڑے ہیں. 

قطار کے آخر پر ایک نو سال کا ایک ایسا معصوم سا بچہ بھی کھڑا ہے جس کے ماں باپ کو سونامی کا ایک ظالم ریلہ اس کی آنکھوں کے سامنے بہا کر لے گیا تھا وہ اس وقت تیسری منزل پر موجود تھا اس لئے بچ گیا اس سیلاب میں اس کے تمام رشتہ دار بہہ گئے تھے . 

بچہ قطار میں کھڑا سردی سے آہستہ آہستہ کانپ رہا ہے اس نے صرف ایک نیکر اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور شام کے اترنے کے ساتھ سردی بھی بڑھتی جا رہی ہے. 

ایک پولیس مین کی نظر اس پر پڑتی ہے وہ اس کے قریب جاتا ہے اپنی جیکٹ اتار کر اس کو پہنا دیتا ہے پھر اپنے حصے کی خوراک کا پیکٹ بچے کو دے کر کہتا ہے بیٹا قطار بہت لمبی ہے شاید آپ کی باری آنے سے پہلے خوراک کا ذخیرہ ختم ھو جائے. آپ میرے حصے کی خوراک لو اور جا کر آرام کرو سردی زیادہ ھو رہی ہے بیمار ھو جاؤ گے . بچے نے پیکٹ لیا اور خاموشی سے جا کر خوراک کے ڈھیر پر رکھ دیا۔ اور واپس آ کر پھر قطار میں کھڑا ہوگیا. پولیس والے نے پوچھا بیٹا آپ نے ایسا کیوں کیا یہ خوراک تو میں نے آپ کے کھانے کیلئے دی تھی . نو سال کا بچہ بولا : سر آپ کا شکریہ لیکن یہاں قطار میں مجھ سے بھی کہیں زیادہ بھوکے لوگ موجود ہیں. اگر ان کی ضرورت سے زیادہ کھانا بچ گیا تو میں بھی کھا لوں گا . ورنہ ایک رات کی بھوک تو برداشت کر ہی لوں گا. 

آپ کا کیا خیال ہے شاید صرف ایک بچے کے والدین اچھے تھے جنہوں نے اس کی اتنی اچھی تربیت کی تھی ؟ نہیں. . . سونامی کے چھ ماہ بعد جب عام جاپانی شہریوں کو ملبے کے ڈھیروں سے سات کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے کرنسی نوٹ اور قیمتی اشیا ملیں تو انہوں نے فورآ پولیس کو اطلاع دی. اسی طرح ایسی چھ ھزار تجوریاں ملیں جن میں 30 ملین ڈالر کی قیمتی اشیا تھیں وہ بھی پولیس کے حوالے کر دیں اور پولیس نے یہ تمام اشیا اور رقوم بچ جانے والے افراد کو ڈھونڈ کر ان تک پہنچائیں. 

ایک اور چھوٹا سا واقعہ سناتا ہوں اپنے پیارے ملک پاکستان میں ایک خوفناک بس ایکسیڈنٹ ہوتا ہے کچھ قریبی آبادیوں کے لوگ وہاں پہنچتے ہیں وہ لوگ ان کی جانیں بچانے کیلئے کچھ نہیں کرتے بلکہ زخمیوں اور فوت ھو جانے والوں کا قیمتی سامان اور رقوم سمیٹ کر چل دیتے ہیں. ایک زخمی خاتون ان کو آواز دے کر کہتی ھے کہ میرا قیمتی زیور لے لو مگر میرے معصوم زخمی بچے کی جان بچا لو . 

مجھے ،،،،،،،،،،اور کچھ نہیں کہنا ،،،،،،،اقبال کا ایک شعر ھے. 

رحمتیں تیری ہیں اغیار کے کاشانوں پر 

برق گرتی ھے تو بیچارے مسلمانوں پر 

آپ کے خیال میں رحمتوں کا حقدار کون ھے اور برق سے جلائے جانے کا حقدار کون؟

Hadith: Wishing For Death ?

Sahih Al Bukhari - Book of Wishes Volumn 009, Book 090, Hadith Number 341. ----------------------------------------- Narated By Sa'd bin Ubaid : (The Maula of 'Abdur-Rahman...

Hadith: Praying while injured

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volumn 001, Book 012, Hadith Number 769.  -----------------------------------------  Narated By Anas bin Malik RA :...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

World’s First air travel prayer time calculator launched

by Andy Sambidge on Apr 8, 2012 The world's...

سیاسی لطیفہ

ایک گاؤں میں سیلاب آگیا، ایک حکومتی افسر گاؤں...

Hadith: Don’t Delay Debt Payment

Sahih Al Bukhari - Book of Loans, Payment Of...

سود – اللہ تعالیٰ کے ہر حکم میں یقیناً کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہوتی ہے

سورہ البقرۃ آیت نمبر 275 اَلَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ الرِّبٰوا لَا...

متعلقہ مضامین

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا۔ لیکن راستے میں رش اور چیکنگ کی وجہ سے میں ائیرپورٹ لیٹ پہنچا۔جلدی سے...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

​ *ایک خوددار پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق*

*ایک خوددار  پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق* تحریر علیم خان فلکی  1 جنوری آج میں نے Resign کر دیا۔ مجھ سے جونیر ایک سعودی کو منیجر...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...